The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی لازمی کم ہونی چاہئیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مناسب قیمتوں میں ان اشیا کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

دفتر وزیراعظم سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود (اشیائے ضروریہ کی) قیمتوں میں بے لگام اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی حد تک کم کیے جانے کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی بلکہ اس کے بجائے ان میں اضافہ ہورہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھں: صوبوں کو اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب گندم کی کٹائی حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے تو ایسے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی منطق نہیں ہے'۔

عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو دیکھیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی اشیا خورونوش میں ملاوٹ کےخلاف نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

ساتھ ہی انہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹر کرنے اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوئی تھیں اور وزیراعظم نے اس مشکل وقت کے دوران قوم کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر 4 جون 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔