The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا پی آئی اے کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے اصلاحات کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے نقصانات کا بوجھ عوام پر سے کم کرنے کے لیے قومی ائیر لائن کی تنظیم نو کا حکم دے دیا کیونکہ اس وقت ایئرلائن 6 ارب روپے ماہانہ خسارے پر چل رہی ہے۔

کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے تناظر میں ہوابازی کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کو قومی اداروں کے ماہانہ اربوں روپے کے نقصانات کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے'۔

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قومی ائیرلائن کے اخراجات میں کمی کرنے، آمدن اور مالی وسائل بڑھانے اور فلیٹ (بیڑے) کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری کیس: ریاستی ادارے کو بند نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کا صاف اور مکمل طور پر شفاف طریقہ کار کے ذریعے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اثاثے عوام پر بوجھ بننے کے بجائے قومی ائیرلائن کے لیے مالی وسائل پیدا کرنے کا ذریعہ بننے چاہئیں۔

ساتھ ہی اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 12 سال کے عرصے میں پی آئی اے کے 10 سربراہان تبدیل ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کو تفصیلی برییفنگ دیتے ہوئے پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی ائیرلائن 6 ارب روپے کے ماہانہ خسارے پر چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: قرضے ادا کرنے کے لیے منافع بخش ادارے بیچنا کہاں کی عقلمندی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ 24 ارب روپے صرف پی آئی کے 14 ہزار 500 ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی پر خرچ کیے جاتے ہیں۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ طویل قانونی عمل پی آئی اے کی اصلاحات میں ایک رکاوٹ ہے اور وہ خود 16 ماہ کے عرصے میں 3 ماہ اپنے فرائض کی انجام دہی سے قاصر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو کراچی حادثے کی تحقیقات، لواحقین کو میتیں دینے اور ان کے ورثا کو معاوضوں کی ادائیگی  کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چیف ایگزیکٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ائیر مارشل ارشد ملک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا خسارہ 10 برس میں 360 ارب روپے تک پہنچ گیا، آڈٹ رپورٹ

اس موقع پر قومی ائیرلائن کی تنظیم نو اور اصلاحات کا جامع روڈ میپ اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹائم لائن وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔

سی او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے دنیا بھر کی ائیر لائن صنعت متاثر ہوئی ہے اور اس حوالے سے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

یہ خبر 9 جون 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تایا کہ