The Dawn News - Sport - Cricket

حفیظ نے کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کا دعویٰ کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے اعلان کے ایک دن بعد ہی قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں سے 7 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

اس کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ میں سے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے جنہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تاہم آج قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ان کا اور ان کے اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے دوسری رائے اور اطمینان کے لیے ذاتی حیثیت میں ٹیسٹ کرائے جس میں ان کا اور ان کے تمام اہلخانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، خدا ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

حفیظ کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ پر ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 28جون کو دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے اور اسی سلسلے میں دورے کے لیے منتخب تمام 29 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ بھی کورونا کا شکار ہوگئے

ابتدائی طور پر کیے گئے ٹیسٹ میں حیدر علی، شاداب خان اور حارث رؤف کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 7 کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا تھا جس سے قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔