The Dawn News - Pakistan - Sindh

’پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ صرف پی آئی اے سے منسلک نہیں‘
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ کمرشل پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے بعد منظر عام پر آیا اور یہ صرف قومی ایئرلائن سے متعلق نہیں ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں قومی ایئرلائن کے حکام نے کہا کہ لائسنس متعلقہ اتھارٹی جاری کرتی ہے اور ’ان کے ریکارڈ کے مطابق وہ درست تھے‘۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ’جس عمل اور طریقہ کار کے ذریعے (لائسنس) حاصل کیے گئے اس پر حکومت کی انکوائری اور کارروائی کا آغاز ہوا‘۔

خیال رہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ پی آئی اے کے 150 پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں جس کے بعد مشتبہ لائسنس کے معاملے نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹس کے 'مشکوک لائسنسز' سے پی آئی اے، سی اے اے کی ساکھ متاثر

وزیر ہوا بازی نے کہا تھا کہ ملک میں 860 پائلٹس ہیں جس میں سے 262 نے خود اپنا امتحان بھی نہیں دیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو طلب کرتے ہوئے ملک کی مختلف ایئرلائنز کے کچھ پائلٹس کے جلعی لائسنس کے الزامات کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ اس حوالے سے 2 ہفتوں میں سپریم کورٹ میں جامع رپورٹ جمع کروائی جائے اور 3 ہفتے بعد کیس کی سماعت میں پی آئی اے، ایئر بلیو، سرین کے چیف ایگزیکٹو افسران کو پیش ہو کر اپنی ایئرلائنز سے منسلک پائلٹس کی پیشہ ورانہ قابلیت کے حوالے سے رپورٹس جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا۔

سی اے اے اور پی آئی اے کی ساکھ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے)  نے ’لائسنس دینے اور ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے حفاظتی نگرانی میں سنگین خامیوں‘ پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 150 'مشکوک لائسنس' والے پائلٹس کو کام سے روکنے کا فیصلہ

ہوا بازی میں درپیش اس بحران کے دوران پی آئی اے انتظامیہ نے 150 پائلٹس کو مبینہ طور پر ’مشتبہ لائسنس‘ رکھنے پر گراؤنڈ کرنے اور فلائٹ روسٹر سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

ساتھ ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مشکوک پائے جانے والے دیگر لائسنسز کی فہرست فوری طور پر  فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ تمام پائلٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے گراؤنڈ کرنے کے بعد ان کےخلاف انکوائری کی جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو سی اے اے کی جانب سے ’مشتبہ لائسنسز‘ والے پائلٹس کی فہرست باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوئی البتہ ایسے پائلٹس کو طیارہ اڑانے کی اجازت نہ دینے اور ان کے خلاف محکمہ جاری کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ اس قسم کے پائلٹس کی تعداد اور اس کے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن پر منفی اثرات کے باوجود سب کو غیر معینہ مدت تک کے لیے گراؤنڈ جب تک ان کے خلاف حکومت پاکستان کی انکوائری کے نتائج سامنے نہ آجائیں۔

یہ بھی دیکھیں: 'پی آئی اے کے 4 پائلٹس سمیت 600 ملازمین کی ڈگریاں ٹھیک نہیں تھیں'

دوسری جانب پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک اور خط لکھ کر سیکریٹری پوا بازی سے تمام مشتبہ یا جعلی لائسنسوں والے پائلٹوں کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ مشتبہ یا جعلی لائسنسوں والے پائلٹوں کی فہرست ملنے کے بعد ہی انتظامیہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرسکے گی۔