The Dawn News - News

اگر کورونا کے حوالے سے احتیاط نہ کی گئی تو اس کی سزا ملے گی، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اگر بد احتیاطی کی گئی تو اس کی سزا ہمیں ملے گی۔

اسلام آباد میں ایک نو تعمیر شدہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جس طرح تیزی سے ہسپتال کو مکمل کیا وہ قومی جذبے کو ظاہر کرتا ہے اور اسی قومی جذبےسے اس کو چلایا بھی جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم نے اسپیشلائزڈ ہسپتال پر کام شروع کیا اور صرف 40 دن میں اسے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 189 بیڈز کا اضافہ کیا گیا جبکہ یہ ہسپتال 200 بستروں پر مشتمل ہے جس کا افتتاح آئندہ ہفتے وزیراعظم کریں گی۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھرکہا کہ اگر ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی احتیاط پر عمل جاری رکھا تو بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔