The Dawn News - Pakistan - Punjab

لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 3 ڈکیت گرفتار
لاہور؛ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گجر پورہ میں ایک لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 4 میں سے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکی سگیاں میں ایک نجی ہومیو پیتھک کلینک میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی اور رات 10 بجے کلینک کے مالک کے ہمراہ اپنے گھر جارہی تھی کہ جب یہ واقعہ پیش آیا۔

کلینک کے مالک اور لڑکی کو راستے میں 4 مسلح افراد نے روکا اور ان سے قیمتی اشیا اور نقدی چھین لی جبکہ مبینہ طور پر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور کلینک کے مالک کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر اسے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 'ڈکیتی' کے دوران لڑکی کا 'ریپ'

ایک پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ وقوعہ کے فوراً بعد جائے حادثہ پر پہنچنے والی ٹیم نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت سلیم، ندیم اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سب دوست ہیں۔

پولیس اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ سلیم پہلے کلینک جاتا تھا جہاں اس نے لڑکی کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کی اور ناکامی پر اسے ریپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

جس کے بعد سلیم اور اس کے ساتھیوں نے منصوبے کے مطابق ہتھیار کا انتظام کیا، رقم لوٹی اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ ان کا چوتھا ساتھی قاسم اب بھی مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 12 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا

گجرپورہ تھانے میں ڈاکٹر محمد انور کی مدعیت میں مذکورہ واردات کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

خیال رہے کہ ایف آئی آر میں مدعی نے کہا تھا کہ وہ میو ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن وارڈ میں ملازمت کرتے ہیں اور سگیاں گاؤں بسم اللہ کلینک کے نام سے پارٹ ٹائم میں اپنا کلینک چلاتے ہیں جس کے اوقات کار شام 6 سے 10 بجے تک ہیں۔

شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ کلینک پر ان کی 18 یا 19 سالہ ہمسائی بھی کام کرتی ہے جسے وہ اپنے ساتھ کلینک لے کر جاتے اور ساتھ ہی واپس آتے ہیں لیکن یکم جولائی کو جب رات 10 بج کر 20 منٹ پر وہ اپنا کلینک بند کرکے واپس گھر آنے لگے تو سگیاں گاؤں سے تھوڑا آگے کی جانب کرول مکئی کی فصل کے قریب پہنچنے پر کھیت کے دونوں اطراف سے 4 مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: 7 سالہ بچی کا ریپ کے بعد قتل، چچا گرفتار

شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ ڈاکؤوں نے گن پوائنٹ ان کا شناختی کارڈ، موبائل اور پرس چھین لیا اور ان کے ساتھ موجود لڑکی کا پرس بھی چھین لیا جس میں گھر کی چابیاں، 2 عدد سونے کی بالیاں اور 10 ہزار روپے موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے شکایت کنندہ پر اسلحہ تان کر انہیں روکے رکھا جبکہ 2 ڈاکوؤں نے لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

مدعی  نے مزید بتایا تھا کہ ڈاکو، لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔