The Dawn News - Pakistan - Islamabad

جون کی برآمدات کے حوالے سے اعداد و شمار میں تضاد
اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 3 مختلف نمبرز سامنے آنے کی وجہ سے جون میں برآمدات کے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے الجھن پائی جاتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ’تین اداروں نے ایک ہی ذرائع سے 3 مختلف اعداد و شمار مرتب کیے‘۔

سرکاری دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ تینوں اداروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے برآمداتی ڈیٹا کو استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جون میں برآمدات کم ہو کر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئیں

وزارت تجارت کی جانب سے 2 جولائی کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ایک ارب 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں ایک ارب 71 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 6.3 فیصد کم تھا۔

اگلے ہی روز پاکستان ادارہ شماریات نے کہا کہ جون میں برآمدات ایک ارب 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جو جون 2019 کی ایک ارب 70 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے 6.5 فیصد کم تھیں۔

اسی طرح جون میں دائر کردہ اشیا کے ڈیکلیریشن کی بنیاد پر اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جون میں برآمدات کا حجم ایک ارب 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ برس جون کے ایک ارب 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے 4.98 فیصد کم تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر طلب میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں 54 فیصد کمی

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ڈان کو تصدیق کی کہ 2 جولائی کو جاری کردہ اعداد و شمار درست تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کو عام طور پر اپڈیٹ کیا جاتا رہتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں برآمدات کا حجم کورونا سے پہلے کی صورتحال جیسا ہونے کی توقع ہے۔

کراچی بندرگاہ سے ملک کی برآمدات پر نظر رکھنے والے چیف کلیکٹر انفورسمنٹ کراچی شرف الدین جونیجو نے کہا کہ وہ ان اعداد و شمار کی پیر کے روز تصدیق کریں گے ساتھ ہی انہوں نے جون میں کنٹینرز کی تعداد کے حوالے سے ڈیٹا اور ان کی قدر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

شرف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار شاید ایف بی آر یا وزارت تجارت میں مرتب کیے جاتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں کمی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اپریل میں 57 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

کسٹم حکام سے حاصل کردہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ کراچی بندرگاہ پر کارگو میں 7.23 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ برس کے 46 ہزار 583 کنٹینرز کے مقابلے میں 49 ہزار 953 کنٹینرز برآمد کیے گئے۔

کراچی کسٹم ہاؤس میں برآمداتی شپمنٹ میں 11.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ پورٹ قاسم سے شپمنٹ میں گزشتہ برس کے جون کے مقابلے شپمنٹ میں 2.98 فیصد اضافہ ہوا۔