The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم
وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ مارکیٹ میں اس کی مناسب داموں دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم ہاؤس میں آٹے اور گندم کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ملک میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جانا چاہیے‘۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی دکانداروں کو اپنی دکانوں کے باہر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتیں آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں کو اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

اس کے علاوہ انہوں نے صوبوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ ملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں یکسانیت لائی جاسکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گل اور وفاقی وزرا سید فخر امام اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چینی کی قیمت اور اس کی مارکیٹ میں دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو گندم اور آٹے کی افغانستان اسمگلنگ روکنے کے لیے بریفنگ دی اور سیکریٹری پنجاب نے شرکا کو بتایا کہ صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال قید، بھاری جرمانہ دینا ہوگا، آرڈیننس نافذ

وزیراعظم نے حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم اور آٹے کی اسمگلنگ پر نظر رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایت دی  اور گزشتہ برس کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو گندم جاری کرنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

فنانس کمیشن

دوسری جانب وفاقی کابینہ  نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی فنڈز کی یکساں تقسیم کے لیے صوبائی مالیاتی کمیشنز تشکیل دیے جائیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملات کی نگرانی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ اور اہم صوبائی وزرا عموماً اپنے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز خرچ کرتے ہیں جس سے دیگر علاقوں میں احساس محرومی پید ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ایسا سینیٹ الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، شبلی فراز

لہٰذا صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت ہر ضلع ایک فارمولے کے تحت ترقیاتی فنڈز میں اپنا حصہ حاصل کرے گا۔

حج فنڈ

دریں اثنا وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے حج فنڈ کے ملائیشیا کے ماڈل کی تجویز پر غور کیا ہے جس میں قانونی رکاوٹوں کو دور کر کے اس پر عمل کیا جائے گا ساتھ ہی اداروں کی جانب سے پینشن فنڈز کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس پر کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔