The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: حوالہ ہنڈی کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں، بھاری رقوم برآمد
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی نے دو چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ آپریٹرز (غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے والوں) سے بھاری نقدی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے نے یہ چھاپہ مار کارروائیاں کراچی کے علاقے گلزار ہجری اور کھارادر میں کیں، جس کے نتیجے میں کھارادر سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گلزار ہجری میں حوالہ آپریٹر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ نے بتایا کہ 16 جولائی کو حوالہ/ہنڈی ڈیلرز کے خلاف جاری مہم میں ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل (سی بی سی) نے بومبے بازار کھارادر میں حوالہ آپریٹر پر چھاپہ مارا اور سعد یاسین اور محمد آصف نامی 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 92 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 منی ایکسچینج پر چھاپے

اس کے علاوہ اس کارروائی کے دوران 5 موبائل فون جس میں حوالہ ہنڈی کے لیے واٹس ایپ میسیجز کی صورت میں مجرمانہ مواد، 3 لیپ ٹاپ جس کے ذریعے حوالہ کا غیر قانونی لین دین ہوتا تھا، 20 ڈپازٹ سلپس اور مختلف بینکوں کی سیکڑوں خالی ڈپازٹ سلپس، 15 بینکوں کی چیک بکس، دستخط کے ساتھ 50 خالی چیکس اور مختلف کمپنیوں کی 10 ربر کی مہریں بھی برآمد کی گئیں۔

سینئر عہدیدار کے مطابق موبائل فون کے ڈیٹا سے کروڑوں روپے حوالہ/ہنڈی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کا علم ہوا جس سے انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد حوالہ\ہنڈی کے اس کاروبار میں اعلیٰ سطح پر ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی دفعہ 4، 5 (23) اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی، 42 کروڑ روپے برآمد

دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی کو ایک خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گلزار ہجری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 20 لاکھ 70 ہزار 5 سو روپے، 7 ہزار چینی یو آن، 7 ہزار 121 سعودی ریال، 470 امریکی ڈالر، 400 یو اے ای درہم، لیپ ٹاپ، حوالہ کے میسیجز والا موبائل فون، نقدی گننے والی مشین اور 2 چیک بکس برآمد کیں۔

اس کے علاوہ موبائل فون کے کچھ پیغامات کو شناخت کرلیا گیا جس میں سعودی عرب سے ہانگ کانگ 25 ہزار ڈالر کی منتقلی کے بینک میسیجز اور متعدد افراد سے موصول ہونے والی رقوم کے درجنوں ٹیکسٹ میسیجز موجود تھے۔

سینئر عہدیدار نے بتایا کہ چھاپے کے دن ملزمان کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے اور ایک روز قبل 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے میسیجز موصول ہوئے تھے اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے تحفظات

ایف آئی اے عہدیدار نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 میں کی گئی حالیہ ترامیم کے بعد حوالہ/ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے لیے سزا 2 سال سے بڑھا کر 5 سال، قانون قابل دست اندازی، ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے حوالہ آپریٹرز کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شکایت کی شرط ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور : ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 45 افراد گرفتار

چنانچہ ایف آئی اے کراچی میں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے اور آج وفاقی ادارے کی جانب سے کی گئی کارروائی 3 روز میں پانچویں کارروائی تھی۔

ایف آئی اے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’غیر قانونی حوالہ آپریٹرز کے خلاف حالیہ چھاپہ مار کارروائیاں حکومت پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وعدوں کی تکمیل میں مدد کریں گی کہ پاکستان منی لانڈرنگ کرنے والوں اور حوالہ آپریٹرز کے خلاف عدم برداشت پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو یقین ہے کہ یہ کارروائیاں حکومت کے لیے ایف اے ٹی ایف کے سامنے اپنا کیس مضبوط طریقے سے پیش کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔