The Dawn News - Opinions

افسانہ: ’میں تمہیں اپنا مستقبل تباہ نہیں کرنے دوں گا’
تضاد

وہ آدمی عورتوں کے حقوق کا علمبردار تھا، اخبارات اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تحریریں لکھتا۔ مختلف ادارے اپنی تقریبات میں اسے بلاتے اور جہاں جہاں وہ بولتا تو لوگ اس کے فنِ تقریر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پاتے اور سوچتے کہ کتنا درد ہے اس آدمی کے سینے میں۔

لیکن وہی آدمی جیسے ہی اپنے گھر میں داخل ہوتا تو اس کا رویہ یکسر بدل جاتا۔ کوٹ کہیں پھینک دیتا تو جرابیں کہیں۔ چیخنا چلانا شروع کردیتا کہ کھانا اور پانی لاؤ کہ وہ سارا دن محنت کر کرکے بے حد تھک گیا ہے۔ اس کی بیوی جب کبھی تنگ آکر سوشل میڈیا پر لکھی اس کی تحریروں کا طعنہ دیتی تو وہ اس پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔

ایک رات ان دونوں کا اتنا شدید جھگڑا ہوا کہ اس  نے غصے میں اپنی بیوی کا سر دیوار سے ٹکرا دیا۔ ٹکر لگتے ہی وہ فوراً لڑکھڑا کر زمین پر گری اور بے ہوش ہوگئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب اس آدمی کو خطرے کا احساس ہوا۔ اس  نے بیوی کے چہرے پر پانی کا چھڑکاؤ کیا لیکن وہ ہوش میں نہ آئی۔ خوف کے مارے آدمی کے ہاتھ پیر کانپنے لگے۔ وہ سوچنے لگا کہ اگر یہ مرگئی اور پولیس  نے اسے پکڑلیا تو کیا اسے پھانسی ہوجائے گی؟ اس سوچ نے اسے پریشان کردیا۔

مزید پڑھیے: افسانہ: نالہ لئی میں بہتے خواب

‘میں اسے ہسپتال  لے جاتا ہوں بعد میں معافی مانگ لوں گا۔ پہلے بھی تو کئی بار ہمارا جھگڑا ہوچکا ہے اور یہ مجھے معاف بھی کردیتی تھی‘، اس نے بیوی کو کندھے پر اٹھایا اور باہر آکر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لٹادیا۔ گاڑی چلانے سے پہلے ایک بار پھر بیگم کی نبض چیک کی اور اطمینان کا سانس لیا کہ وہ ابھی زندہ تھی۔

سارا راستہ وہ سوچتا رہا کہ ہسپتال جاکر وہ کیا بہانہ کرے گا کہ اس کی بیوی کیسے بے ہوش ہوئی اور اس کے ماتھے پر زخم کا نشان کیسے پڑا؟ لیکن وہ اداکاری کا بڑا ماہر تھا، جیسے ہی ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹر اس کے پاس آیا تو وہ تقریباً روتے ہوئے چلایا ‘ڈاکٹر صاحب پلیز میری بیوی کو بچالیجیے، وہ سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گرگئی ہے اور تب سے بے ہوش ہے’۔

ڈاکٹر  نے اسے حوصلہ دیا۔

چیک اپ ہوا، کئی ٹیسٹ کیے گئے اور پتا چلا کہ اس کی بیوی کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئی ہے۔ ڈاکٹر حتمی طور پر کچھ بھی کہنے سے قاصر تھے کہ وہ کب تک کوما میں رہے گی۔

آہستہ آہستہ اس آدمی کے اندر سے خوف ختم ہوتا گیا، وہ پھر خواتین کے حقوق کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنسوں کا روح رواں بن گیا۔ ایک سال تک اس کی بیوی کومہ میں رہی۔ پھر ایک شام اسے ڈاکٹر کا فون آیا، ‘مبارک ہو، آپ کی بیوی کو ہوش آگیا ہے۔ ہم  نے آج ان کے کچھ مزید ٹیسٹ بھی کیے ہیں، آپ فوراً ہسپتال پہنچیں‘۔

اس  نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور فون بند کردیا لیکن خوف اس کے اندر پنجے گاڑنے لگا۔ وہ ہسپتال کی جانب جاتے ہوئے سوچنے لگا کہ اسے کتنا عرصہ قید ہوگی اور پھر اس کی ساکھ کو کس قدر نقصان پہنچے گا؟ لوگ کیا کہیں گے کہ وہ کانفرنسوں میں بولنے والا اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہے۔ اس طرح تو اس کا سارا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ وہ رہ رہ کر اپنی بیوی کو کوستا کہ آخر کیوں وہ ہوش میں آگئی جب کہ اگلے ہی ہفتے وہ دوسری شادی کرنے والا تھا۔

وہ جب ہسپتال میں اس کمرے میں پہنچا جہاں اس کی بیوی داخل تھی تو ایک نرس باہر نکل رہی تھی، وہ اسے دیکھ کر مسکرائی اور کہا ‘مبارک ہو، آپ کی بیوی ہوش میں آگئی ہے۔‘

وہ لرزتے قدموں کے ساتھ اندر داخل ہوا۔ اس کی بیوی بیڈ پر ٹیک لگائے سامنے دیوار کو گھورے جا رہی تھی۔

‘ہانیہ‘، اس نے آہستگی سے پکارا۔

اس کی بیوی  نے اس کی جانب تھکی ہوئی نگاہوں سے دیکھا جیسے وہ اسے پہچاننے کی کوشش کر رہی ہو۔

بیوی کی نگاہوں سے اسے خوف آنے لگا۔ اس کے بدن پر کپکپاہٹ طاری ہوگئی۔

’میں تمہیں اپنا مستقبل تباہ نہیں کرنے دوں گا’، یہ کہہ کر اس  نے تیزی سے بیوی کی کمر کے پیچھے سے تکیہ نکالا اور اس کے منہ پر رکھ دیا۔ تھکا ہارا جسم کچھ لمحے کے لیے تڑپا اور پھر سرد ہوگیا۔

مزید پڑھیے: افسانہ: کھڑکی سے جھانکتی زندگی

اس  نے بیوی کو پھر بیڈ پر لٹا کر تکیہ اس کے سر کے نیچے رکھ دیا اور باہر جانے کے لیے پلٹا کہ ڈاکٹر ہاتھ میں فائل لیے اندر داخل ہوا۔

‘عماد صاحب آپ آگئے، میں آپ کو ہی فون کرنے لگا تھا۔ دراصل آپ کی بیگم کے ہوش میں آنے کے بعد ہم  نے کچھ ٹیسٹ کیے تھے۔ مجھے بتاتے ہوئے کافی دکھ ہورہا ہے لیکن آپ کی بیگم کی یادداشت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے اور اب یہ کسی کو پہچان نہیں پائیں گی‘۔

آزادی

معلوم نہیں اس گلی میں وہ بلی کہاں سے آئی تھی۔ سارا دن اِدھر سے اُدھر گھومتی رہتی اور جونہی قصاب کے کتے کی نظر بلی پر پڑتی تو وہ اس کے پیچھے لپکتا، گرد و غبار کا ایک طوفان گلی میں اٹھتا۔ بلی چیختی چلاتی جبکہ عورتیں گھروں میں بیٹھے بیٹھے زیرِ لب بڑبڑاتیں کہ ‘کس قدر ظالم کتا ہے قصاب کا، بیچاری بلی کو جینے نہیں دیتا۔ بالکل قصاب پر گیا ہے۔ ہر شے ہڑپ کرنے کی جستجو میں پھرتا ہے، چاہے اس پر اس کا حق بنتا بھی ہو یا نہیں۔‘

قصاب جو ہر وقت جھگڑا کرنے کے لیے بے چین رہتا تھا، اسے گلی کے چند بزرگوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں سمجھایا کہ کتے کو باندھ کر رکھا کرے کہ یہ بلی سے لڑتا ہے اور بچے بھی اس سے ڈرتے ہیں۔ قصاب یہ سن کر ہنستا اور مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہتا کہ وہ اپنے کتے کو ہرگز نہیں باندھے گا۔

گلی کے ایک نوجوان  نے سوچا کہ اس طرح تو کسی روز کتا بلی کو چیر پھاڑ کے رکھ دے گا تو کیوں نہ وہ بلی کو کسی دُور دراز مقام پر چھوڑ آئے؟ اسی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس نے ایک بڑی سی بوری میں بلی کو قید کیا اور قصبے سے باہر نکل گیا۔ اس کا ارادہ تھا کہ بلی کو بڑے گڑھوں کے پاس چھوڑ آئے گا جن کے اندر پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا سارا پانی جمع ہوتا تھا۔ ایک بڑے سے گڑھے کے کنارے اس نے بوری کو الٹ دیا۔ بلی  نے باہر نکل کر اِدھر اُدھر دیکھا لیکن سارا منظر اس کے لیے اجنبی تھا۔

مزید پڑھیے: افسانہ: آخری گہرا سانس

نوجوان  نے اونچی آواز میں کہا، ‘جاؤ اب تم آزاد ہو۔ قصاب کا کتا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا’، یہ کہہ کر وہ واپسی کے لیے مڑا اور ابھی اس  نے چند قدم کا فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ اسے بلی کے چیخنے کی آواز سنائی دی۔ ایک بڑا مگرمچھ گڑھے سے نکل کر بلی کو دبوچے پانی کے اندر اتر رہا تھا۔

بچاؤ

ایک جاگیردار کی فصلوں کو بچانے کی خاطر جب راتو رات نہر کا حفاظتی بند توڑا گیا تو پانی کا رخ غریبوں کی بستی کی جانب موڑ دیا گیا۔ یہاں سے وہاں تک جہاں تک نظر جاتی تھی پانی ہی پانی تھا اور پوری بستی ڈوب چکی تھی۔

ایک روز پہلے جب بند توڑنے کی خبر پھیلی تو بستی کے لوگوں نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا تھا اور رات کو اس اطمینان کے ساتھ گھروں کو لوٹے تھے کہ حکومت وڈیرے کی فصلوں کو بچانے کے بجائے ان انسانوں کے بارے سوچنا شروع کردے گی لیکن آدھی رات کے وقت شور اُٹھا۔

‘بھاگو، بھاگو، بند ٹوٹ گیا ہے، ایک گھنٹے میں بستی ڈوب جائے گی۔‘

اتنے کم وقت میں جب آدمی کو کچھ بچانا پڑے تو وہ صرف اور صرف اپنی جان کے بارے میں ہی سوچتا ہے لیکن لوگوں  نے پھر بھی جو ہاتھ آیا، اٹھایا اور پہاڑ پر چڑھ کر اپنے اپنے گھروں کو اندھیرے میں اس امید کے ساتھ دیکھنے لگے کہ شاید پانی گلیوں ہی سے اپنا رُخ تبدیل کرلے یا پھر ان کے کھلے دروازوں تک آئے اور انہیں اندر نہ پاکر لوٹ جائے۔ لیکن اگر پانی کی آنکھیں ہوتیں تو وہ ان کچے سیم زدہ مکانوں کو، جن کی الماریوں میں ٹوٹے ہوئے برتن تھے، کبھی نہ ڈبوتا۔

لیکن جب روشنی ہوئی تو انہوں  نے دیکھا کہ ان کے گھر بھی ان کی قسمت کی طرح ذرا دیر کو ابھرتے اور پھر ڈوب جاتے۔

مزید پڑھیے: افسانہ: زرد شام

ایک بوڑھا ‘میرا گھر، میرا گھر’ پکارتا ہوا پہاڑ سے نیچے اترنے لگا۔ کئی نوجوان اسے پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگے لیکن وہ ان سے پہلے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے لڑھکنے لگا تھا۔ دو، تین قلابازیاں کھا کر وہ ایک پتھر کی وجہ سے مزید نیچے گرنے سے بچ گیا۔

نوجوانوں  نے اسے سہارا دے کر اٹھایا۔

‘چاچا کیا ہوگیا ہے؟ پہاڑ سے کوئی اس طرح اترتا ہے جیسے تم بھاگتے ہوئے اتر رہے تھے؟’

‘لیکن وہ میرا مکان ڈوب گیا ہے۔’

‘ساری بستی ڈوب گئی ہے، صرف تمہارا مکان تو نہیں ڈوبا۔ ہمارے مکان بھی ڈوب گئے ہیں۔‘

‘ہاں لیکن تمہارے بال ابھی سفید نہیں ہوئے،‘ بوڑھے  نے کہا اور وہیں بیٹھ کر رونے لگا۔