The Dawn News - Life & Style

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا 'لیاری گینگ وار' کے لیے اکٹھے
گزشتہ چند برس میں دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویب سیریز بنائے جانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب معروف فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے بھی ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

ماضی میں دونوں فلم سازوں نے 'نامعلوم افراد'، 'ایکٹر ان لا'، 'نامعلوم افراد 2' اور 'لوڈ ویڈنگ' جیسی شاندار فلمیں بھی ایک ساتھ کیں اور ان کی پانچویں فلم 'قائداعظم زندہ باد' بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

تاہم دونوں فلم سازوں نے پاکستان میں تجسس کا سبب رہنے والے موضوع پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ چند دن سے چہ مگوئیاں تھیں کہ جلد ہی نبیل قریشی 'لیاری گینگ وار' پر ویب سیریز بنانے کا آغاز کریں گے، تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔

نبیل قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وہ اور فضا علی میرزا جلد ہی 'لیاری گینگ وار' کے موضوع پر ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے۔

فلم ساز نے اپنی ٹوئٹ میں ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ویب سیریز بنانے کے منصوبے پر کافی وقت سے کام کر رہے تھے لیکن اس کا اعلان اب کیا جا رہا ہے۔

نبیل قریشی نے لولی وڈ گلیکسی کو بتایا کہ 'لیاری گینگ وار' کے موضوع پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی علی عباس اور باسط نقوی نے لکھی ہے۔

مذکورہ ویب سیریز کو فلم والا پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور اسے پاکستان کی کسی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی اور نبیل قریشی کا ٹی وی کو خیرباد

فلم ساز نے یہ واضح نہیں کیا کہ ویب سیریز کو کب تک اور کس اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا تاہم انہوں نے بتایا کہ آئندہ موسم سرما میں اس کی شوٹنگ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

فلم ساز نے ویب سیریز کی کاسٹ سے متعلق بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی انہوں نے اس کی کہانی کے حوالے سے کچھ بتایا۔

اطلاعات ہیں ویب سیریز کی مرکزی کہانی 'لیاری گینگ وار' کے جرائم پیشہ گروہوں کے گرد ہی گھومے گی، تاہم ویب سیریز میں کامیڈی بھی شامل کی جائے گی اور ساتھ ہی کراچی کی سیاست کو بھی اس فلم میں چھیڑے جانے کا امکان ہے۔

ویب سیریز کی پاکستانی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: کاشف راشد/ ڈان امیجز