The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان
وفاقی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک ہوں گی۔

منگل کے روز رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے اور عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی ملک بھر میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

قبل ازیں جولائی کے اوائل میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ منانے کی درخواست کی تھی تاکہ ملک میں کم ہوتے کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جب عوام کی بڑی تعداد ایک جگہ جمع ہوتی ہے تو وائرس تیزی سے پھیلتا ہے جبکہ مئی میں عیدالفطر کے موقع پر لاپرواہی کی وجہ سے ملک میں وبا کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا'۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر ہم نے بڑی عید پر لاپرواہی کی تو خطرہ ہے کہ وائرس ایک مرتبہ پھر یکدم پھیل جائے گا اور ہسپتالوں پر دوبارہ دباؤ آئے گا اس لیے میری اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے۔

مزید پڑھیں: عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ہم نے عیدِ قربان کے حوالے سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تشکیل دیے ہیں، ساری قوم سے اپیل ہے کہ اپنے لیے، ملک کے لیے، ہمارے بزرگوں اور زندگیاں بچانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ سادگی سے عید منائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت احتیاط کرنا بہت ضروری ہے اور احتیاط کی گئی تو ہم بہت بہتر طریقے سے اس مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔