The Dawn News - World

نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر چھری نگل لی
بھارت میں نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری نگل لی جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے بحفاظت نکال لیا۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شخص چرس کا عادی تھا اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس نے چرس نہ ملنے پر ڈیرھ ماہ قبل چھری نگل لی تھی۔

ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ وہ چھری نگلنے کے بعد بھی معمول کی زندگی گزار رہا تھا اور اس کے اہلِ خانہ اس صورتحال سے ناواقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ایک شخص نے 116 کیلیں نگل لیں

تاہم ڈیڑھ ماہ بعد جب اسے پیٹ میں شدید در محسوس ہونے لگا تو اہلِ خانہ اسے لے کر ہسپتال پہنچے اور جب ایکسرے رپورٹ آئی تو سب حیرت زدہ رہ گئے کہ مریض کے پیٹ میں 20 سینٹی میٹر طویل چھری موجود تھی۔

بعدازاں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے چھری بحفاظت جسم سے
نکال دی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سرجری بہت مشکل تھی اور چھری آدمی کے جگر کے قریب پہنچ چکی تھی اور مریض کے پیٹ سے چھری نکالنے کے لیے آپریشن میں تقریباً 3 گھنٹے کا وقت لگا۔

مزید پڑھیں: لوہے کے ناخن، سوئیاں اور شیشے کھانے کے باوجود زندہ بچ جانے والا شخص

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ سرجری انتہائی پیچیدہ تھی کیوں کہ چھری جگر اور پتے کے درمیان خون کی نالیوں کے قریب تھی اور ذرا سی بھی غلطی مریض کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی تھی اس لیے ہر چیز بہت منصوبہ بندی سے کی گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ پہلے ریڈیالوجسٹس نے مریض کے پھیپھڑوں اور جگر سے پیپ صاف کی تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے اس کے بعد ماہر نفسیات سے کاؤنسلنگ کروا کر اسے سپلمنٹس دیے گئے تا کہ اس پیچیدہ سرجری کو برداشت کرنے کی طاقت پیدا ہو۔

آپریشن کے دوران مریض کو زیر نگرانی رکھا گیا البتہ وارڈ میں شفٹ کردیا گیا جہاں اس کی حالت سنبھل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر شخص سالانہ 50 ہزار پلاسٹک ذرات نگل رہا ہے، حیران کن تحقیق

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا کیس ہے کہ مریض نے چھری نگل لی اور اس کی زندگی محفوظ رہی ورنہ اب تک انہوں نے سوئی، پنز اور فش ہک نگلنے کے واقعات ہی دیکھے تھے۔