The Dawn News - Life & Style

سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل
بولی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس  لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔

ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔

تاہم اب زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا۔

وہ اس وقت نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

سنجے دت نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا 'میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت ڈاکٹروں نے احتیاطاً مجھے معائنے کے لیے ہسپتال میں رکھا ہے جبکہ میرا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا۔ میں ایک یا 2 دن میں گھر جا سکوں گا، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ'۔

سنجے دت کی بہن پریا دت نے اس حوالے سے بتایا 'انہیں شام ساڑھے 4 یا 5 بجے ہسپتال میں معمول کے معائنے کے لیے داخل کیا گیا کیونکہ انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، وہاں ایک کووڈ 19 ٹیسٹ ہوا جو نیگیٹو رہا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنجے دت کو ممکنہ طور پر پیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے 'ہم انہیں ہسپتال میں رکھیں گے تاکہ ان کے تمام ٹیسٹ ہوسکیں، ان کا مکمل معائنہ ہوگا اور میرے خیال میں وہ پیر کو گھر لوٹ آئیں گے'۔

ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر داخل کیا گیا، ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا مگر کچھ وقت تک لیے ان کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم وہ ان کی حالت ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا اور بچے اس وقت دبئی میں ہیں بلکہ وہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی دبئی میں ہیں۔

سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔

سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔