The Dawn News - Pakistan

امارات ایئرلائن کا پاکستان کیلئے ہر ہفتے 60 پروازیں چلانے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئرلائن امارات نے پاکستان کے لیے چلائی جانے والی مسافر پروازوں میں 10 اگست سے اضافے کا اعلان کردیا جسے 60 پروازیں فی ہفتہ تک بڑھا دیا جائے گا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سروس میں اس اضافے سے صارفین کو دبئی کے راستے موجودہ نیٹ ورک میں 70 سے زائد مقامات تک رسائی حاصل ہوگی۔

ایئرلائن نہ صرف کراچی، اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اپنی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ کرے گی بلکہ پشاور میں اپنی سروسز بحال کر کے دنیا بھر میں صارفین کو اپنے وسیع نیٹ ورک تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تشخیص پر امارات نے خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا، ترجمان

امارات ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتے میں 53 پروازیں چلائی جائیں گی جسے 16 اگست تک 60 پروازوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

سروسز میں اضافے کے تحت ایئرلائن کراچی کے لیے 21 پروازیں چلائے گی جسے 16 اگست سے بڑھا کر ہفتہ وار 28 پروازیں کردی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ہر ہفتے 10 پروازیں اسلام آباد، سیالکوٹ، 10 لاہور اور 5 پروازیں پشاور کے لیے چلائی جائیں گی۔

تاہم ایئرلائن کی جانب سے صارفین کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور مسافروں کو صرف اس صورت میں جہاز میں سوار ہونے دیا جائے گا جب وہ سفر کی اہلیت اور شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تمام مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کردی

ساتھ ہی اب صارفین دبئی میں رک سکتے اور دبئی کے لیے سفر بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ شہر بین الاقوامی تجارت اور تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تاہم وہ تمام سیاح، مسافر یا امارات کے رہائشی جو دبئی آرہے ہیں ان کے لیے اس بات سے قطع نظر کہ وہ کس ملک سے آرہے ہیں کوِوڈ 19 کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عائد فضائی بندشوں میں نرمی کے بعد امارات ایئرلائن نے پاکستان کے لیے 8 جون سے پروازیں بحال کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے خدمات عارضی طور پر معطل کردیں

تاہم 22 جون کو امارات ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچنے والے 30 پاکستانیوں کے کووِڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے 3 جولائی تک پاکستان سے اپنی خدمات عارضی طور پر معطل کردی تھیں۔

دوسری جانب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے) نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے کووِڈ 19 کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کا آغاز ہونے تک کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔