The Dawn News - Sport - Cricket

یاسر شاہ کےخلاف نازیبا الفاظ: انگلینڈ کے براڈ پر ان کے والد نے جرمانہ عائد کردیا
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قواعد کی خلاف ورزی پر ان کے والد اور میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔

براڈ پر پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے اس میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

اسٹورٹ براڈ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کرس براڈ کے فیصلے کو بھی تسلیم کیا۔

کرس براڈ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ہیں اور اب وہ آئی سی سی کے میچ ریفری کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہیں جبکہ ان کے بیٹے طویل عرصے سے ٹیم کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرس براڈ عام طور پر ان میچوں میں اپنے فرائض انجام نہیں دیتے جس میں ان کا بیٹا کھیل رہا ہو۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں کے نتیجے میں کرس براڈ کو انگلینڈ کے امپائروں کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور وہ تین میچوں کی سیریز میں ریفری ہوں گے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی انہوں نے خدمات انجام دی تھیں، جس میں انگلینڈ نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹر پر ازراہ مذاق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد 'کرسمس کارڈ سے باہر تھے اور فہرست پیش کی'۔

خیال رہے کہ اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اور دوسری اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پہلی اننگز میں ناقابل شکست 29 رنز بھی بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ نے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شان دار شراکت کے باعث میچ پاکستان سے چھین لیا تھا اور 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹوکس ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے دستبردار

جوز بٹلر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یاسر شاہ کا شکار بنے لیکن کرس ووکس نے عمدہ کھیل جاری رکھا اور 120 گیندوں میں 84 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 اگست کو ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا جہاں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری ہوگی۔