The Dawn News - Pakistan - Islamabad

چیئرمین نیب نے سینیٹ کمیٹی سے پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی
قومی احتساب بیورو (نیب) و لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی سے پیش پونے کے لیے مہلت مانگ لی۔

جاوید اقبال نے لاپتا افراد کمیشن کے سیکریٹری کے ذریعے سینیٹ کمیٹی کے نوٹس کا جواب بھیج دیا۔

جواب میں کہا گیا کہ '‎پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتا ہوں اور سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اعزاز ہوگا لیکن ‎آج کل میں آنکھوں کے آپریشن کا امکان ہے جس کے بعد ایک ہفتہ آرام کرنا ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ ‎ممکنہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر ایک ہفتے تک پڑھنے لکھنے سے منع کر سکتے ہیں، لہٰذا ‎کمیٹی سے درخواست ہے کہ 21 اگست کا اجلاس منسوخ کیا جائے۔

لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا جواب موصول ہونے کے بعد سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے صحتیاب ہونے کے بعد اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے چیئرمین نیب کو 17 اگست کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب اور آئی جی سندھ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں طلب

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے چیئرمین نیب اور آئی جی سندھ کو سارنگ جویو کے اغوا کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔

تاہم جاوید اقبال کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

رجسٹرار لاپتا افراد کمیشن نے بتایا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خود آنا تھا لیکن وہ نہیں آ سکے، آصف زرداری کی پیشی کے باعث چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات تھے۔

جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کس سے خطرہ تھا؟ کیا چیئرمین نیب کو پیپلز پارٹی سے خطرہ تھا؟ چیئرمین نیب کا دفتر تو ریڈ زون کے اندر ہے پھر انہیں کیا خطرہ؟

مزید پڑھیں: کراچی سے 'لاپتا' انسانی حقوق کے کارکن سارنگ جویو گھر پہنچ گئے

ساتھ ہی انسانی حقوق کمیٹی نے چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

16 اگست کی رات کو مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے انسانی حقوق کے کارکن سارنگ جویو گزشتہ شب اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے۔