The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’رواں سال ملک میں یومیہ 8 سے زائد بچے جنسی استحصال کا نشانہ بنے‘
لاہور: ملک میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایک ہزار 489 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا یعنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے اس قسم کے واقعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1996 سے بچوں کے جنسی استحصال سے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ میں جنسی استحصال کے واقعات میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس عالمی وبا کو قرار دیا گیا کیوں کہ بچے گھروں میں تھے اور 55 فیصد واقعات میں استحصال کرنے والے جاننے والے تھے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران روزانہ 8 سے زائد بچے استحصال کا نشانہ بنے، جس میں سے 785 کم سن لڑکیاں اور 704 لڑکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: بچوں کے جنسی استحصال میں 33 فیصد اضافہ

اس میں کیسز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اغوا کے 331، بدفعلی کے 233، بچوں کے لاپتا ہونے کے 168، ریپ کے 160، ریپ کی کوشش کے 134، گینگ بدفعلی کے 104، بدفعلی کی کوشش کے 93، گینگ ریپ کے 69، بچوں کی شادی کے 59 اور جنسی زیادتی کے بعد بچوں کے قتل کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مجموعی اعداد و شمار کے مطابق ان کیسز میں 53 فیصد لڑکیاں جبکہ 47 فیصد لڑکے استحصال کا شکار بنے۔

اس میں 490 متاثرین کی عمر 11 سے 15 برس، اور 331 کی عمر 6 سے 10 سال کے درمیان تھی۔

رپورٹ کے مطابق استحصال کے 57 فیصد واقعات پنجاب، 32 فیصد سندھ اور 6 فیصد خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 35 سے زائد، بلوچستان میں 22، آزاد کشمیر میں 10 اور گلگت بلتستان میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گزشتہ 5 سالوں میں 358 بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ

اسی طرح دیہی علاقوں میں بچوں کے استحصال کے واقعات کی شرح 62 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 38 فیصد رہی۔

ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ 90 فیصد کیسز کا پولیس کے پاس اندراج کروایا گیا، 135 کیسز کے اندراج کی خبر اخبارات میں شائع نہیں ہوئی، 7 کیسز پولیس میں درج نہیں کروائے گئے جبکہ 7 کیسز پولیس نے درج کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 فیصد کیسز ان مجرمان کے گھروں میں رونما ہوئے جو بچوں کے جاننے والے تھے، 11 فیصد متاثرہ بچوں کے اپنے گھروں، 8 فیصد گلیوں، 4 فیصد کھیتوں جبکہ 11 فیصد کیسز دیگر مقامات پر رونما ہوئے۔

رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں 59 فیصد مجرم جاننے والے، ایک فیصد اجنبی جبکہ 6 فیصد جاننے والے اجنبیوں کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: بچوں کے جنسی استحصال میں اضافے پر تشویش کی لہر

رپورٹ میں کہا گیا کہ پڑوسی، رشتہ دار، مولوی صاحبان، اساتذہ، پولیس اور دکاندار بھی متاثرہ بچوں کے جاننے والے تھے جبکہ خونی رشتہ دار بھی بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے۔

ساحل کے سینئر پروگرام آفیسر نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ ڈیٹا ملک کے 84 اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں سے اکٹھا کیا گیا جبکہ کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ ہر واقعہ اخبار میں رپورٹ نہیں ہو پاتا۔