The Dawn News - Life & Style

سائرہ بانو پشاور میں بولی وڈ اداکاروں کے گھروں کو میوزیم بنانے کے فیصلے پر خوشی سے سرشار
بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے حکومت خیبر پختونخوا (کے پی) کی جانب سے صوبائی  دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور  کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

گزشتہ روز محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے بولی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ان کے مطابق دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں: کے پی حکومت کا دلیپ اور راج کپور کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سائرہ بانو نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش مند ہوں اور پوری امید کرتی ہوں کہ اس بار یہ خواب پورا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے پشاور میں واقع یوسف صاحب کے آبائی گھر سے متعلق یہ خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے جسے صوبائی حکومت بارہا ایک یادگار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سائرہ بانو نے مزیدکہا کہ ماضی میں کئی مرتبہ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں اور ہر مرتبہ میں نے حکومت کی جانب سے اس گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے مشن میں ثابت قدمی کو سراہا ہے تاکہ عوام وہاں آئیں اور اس گھر کی کشش محسوس کریں جہاں دلیپ کمار صوبے کے ایک لڑکے کی طرح بڑے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کا بولی وڈ سے گہرا تعلق

ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر میرے شوہر کے لیے انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے اور کچھ برس قبل جائیداد کے سلسلے میں ایک دورے کے دوران میں ان کے اس فخر اور خوشی میں شریک ہوئی۔

سائرہ بانو نے بتایا کہ جب دلیپ کمار نے اپنا گھر دیکھا تو وہ بہت جذباتی ہوگئے تھے جہاں انہوں نے ایک بڑے خاندان میں سکون اور تحفظ کے ساتھ اپنا خوبصورت بچپن گزارا تھا۔

راج کپور کے آبائی گھر کا عکس—فوٹو: شکیل واحد اللہ

خیال رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔

دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔

دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

دونوں بولی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند بولی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

دونوں لیجنڈز کی پیدائش پشاور میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز