The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 174 کا اضافہ، مزید 538 صحتیاب
دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر اور 10 لاکھ لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس کی پاکستان میں مجموعی صورتحال اگرچہ بہتر ہے تاہم ستمبر وسط سے کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ملک میں ابھی تک 3 لاکھ 13 ہزار 984 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم ان میں سے 2 لاکھ 98 ہزار 593 صحتیاب ہوگئے ہیں اور 6 ہزار 507 کا انتقال ہوا ہے۔

پاکستان میں آج 3 اکتوبر کی صبح تک مزید 174 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 3 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 538 افراد صحتیاب ہوگئے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز کے 21 کیسز بھی شامل تھے، جس کے بعد بلوچستان میں کیسز کی تعداد 15 ہزار 323 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک اس وائرس کو 7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

رواں ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے وسط سے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 3 اکتوبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور  ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 60 کیسز نے پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد کو 99 ہزار 665 تک پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ ایک فرد وائرس سے انتقال بھی کرگیا جس کے بعد مجموعی اموات 2 ہزار 238 ہوگئیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد دارالحکومت میں مجموعی کیسز 16 ہزار 713 ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 183 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

ملک میں کورونا وائرس سے کم متاثرہ حصوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں مزیدٓ 8 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 نئے کیسز کے بعد وہاں مجموعی کیسز 3 ہزار 816 تک پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر

وبا سے ملک کے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں یہ عالمی وبا مزید 22 افراد کو متاثر کرگئی جبکہ ایک فرد کا انتقال بھی ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 22 نئے مریضوں کے بعد آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 776 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک فرد کی موت سے وہاں اموات کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 538 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 538 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 593 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 313984

اموات: 6507

صحتیاب: 298593

فعال کیسز: 8884

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 783 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد99 ہزار 665 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 37 ہزار 908 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 323 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 713، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2517

پنجاب: 2238

خیبرپختونخوا: 1260

بلوچستان: 146

اسلام آباد: 183

گلگت بلتستان: 88

آزاد کشمیر: 75