The Dawn News - Sport - Cricket

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن پاکستان کی سینٹرل پنجاب کے خلاف فتح
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ساتویں میچ میں ناردرن پاکستان نے کپتان شاداب خان کی بہترین کارکردگی کے باعث سینٹرل پنجاب کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان سعد نسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ناردرن پاکستان کی جانب سے ذیشان ملک اور علی عمران نے اوپننگ کی اور 32 رنز جوڑے جس کے بعد دوسری وکٹ حیدرعلی کی صورت میں گری جو صرف 3 رنز بنا سکے۔

ذیشان ملک 20 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے اور اس وقت اسکور 40 رنز تھا جس کے بعد شاداب خان نے عمرامین کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔

شاداب نے 30 رنز بنا کر 81 جبکہ عمرامین 21 رنز بنا کر 96 کے مجموعے پر آوٹ ہوئے تو ان کی ٹیم شدید بحران کا شکار ہوگئی تھی تاہم آسف علی اور روحیل نذیر نے ٹیم بچایا۔

آصف علی 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 16 رنز کا اضافہ کرکے رن آوٹ ہوگئے۔

ناردرن پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنائے جبکہ سینٹرل پنجاب کے عثمان قادر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ایک آسان ہدف تصور کیا جارہا تھا لیکن کامران اکمل کی ناکامی کے باعث ٹیم سنبھل نہ پائی۔

کامران اکمل صرف ایک رن بناسکے تاہم عابد علی نے 36 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور اس کے لیے عبداللہ شفیق نے 20 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

سینٹرل پنجاب کی 6 وکٹیں 92 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم مشکل سے نکل نہ پائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رضوان حسین اور کپتان سعد نسیم نے 14،14 رنز بنائے جبکہ پوری ٹیم 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 120 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ناردرن پاکستان کی جانب سے حارث رووف اور محمد موسیٰ نے3،3، سہیل تنویر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سینٹرل پنجاب کو میچ میں 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاداب خان کو آل راونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔