The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایف اے ٹی ایف رواں ماہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کرے گا
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پلانری کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا چاہیے۔

مزید یہ کہ اس کا فیصلہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی تعاون (ایم ایل اور ٹی ایف) کے خلاف عالمی وعدوں اور معیار تک پہنچنے کے لیے اسلام آباد کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس جون میں ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے صحت کے سنگین معاملات کے باعث مالیاتی جرائم کی روک تھام کے عالمی ادارے نے تمام جائزے اور ڈیڈلائنز عارضی طور پر ملتوی کردی تھیں جس سے اسلام آباد کو سانس لینے کا موقع ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے 5 ماہ کا اضافی وقت مل گیا

پیرس سے تعلق رکھنے والی اس تنظیم نے جائزے کے عمل کو بھی عمومی طور پر روک دیا تھا جس سے پاکستان کو ایف اے ٹی یف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت مل گیا تھا۔

یاد رہے کہ فروری میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے ایم ایل اور ٹی ایف کے خلاف 27 نکاتی پلان میں سے 14 نکات پر عمل اور رہ جانے والے 13 پر مکمل پلان پر عملدرآمد کے لیے 4 ماہ کا اضافی وقت دیا تھا۔

28 جولائی کو حکومت نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 14 نکات اور ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 10 تجاویز پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے۔

تاہم 16 ستمبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق قانونی نظام کو عالمی معیار کی سطح پر لانے کے لیے 15 قوانین میں ترمیم کی گئی۔

مزید دیکھیں: 'ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کامیابی کے قریب ہے'

حکومت ایف اے ٹی ایف اور اس سے منسلک جائزاتی گروہ کو 13 بقایا نکات پر تعمیل کی تفصیل جمع کروا جاچکی ہے اور ان کے تبصروں پر جواب بھی دے چکی ہیں۔

بہتر قانون سازی کی بنیاد پر حکام کو توقع ہے کہ ورچوئل اجلاس میں پاکستان کو اگر گرے لسٹ سے باضابطہ اخراج نہ بھی ملے تو کم از کم 10 نکات پر بڑی حد تک عمل درآمد کرنے والا کہا جائے گا تاہم یہ اب ایف اے ٹی ایف کے جائزے پر منحصر ہے۔

فروری میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کے لیے دی گئی تمام ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں اور صرف 14 نکات پر بڑی حد تک مکمل عملدرآمد ہوا جبکہ 13 اہداف نا مکمل تھے۔