The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کی آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت آٹے اور چینی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ متعلقہ محکموں کو ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات آٹے اور چینی کے ذخیرے، ملک میں ان کی موجودہ تعداد، طلب اور رسد، مستقبل میں ضروریات کے مطابق درآمدات اور ضرورت کی اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اور آٹے کے بحران میں حکومت کی کوتاہی قبول کرتا ہوں، وزیر اعظم

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر صنعت حماد اظہر، وزیر تحفظ خوراک سید فخر امام، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور عشرت حسین سمیت وزیراعظم کے سینئر معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل رہے۔

وزیرراعظم کو اجلاس میں آٹے اور چینی کی درآمدات اور اس کے موجودہ اسٹاک کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی اور انہیں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو آٹے کی فراہمی مزید بڑھانے کا کہا تاکہ مارکیٹ میں اس کی مناسب مقدار کو یقینی بنایا جاسکے، ساتھ ہی آٹے کی درآمدات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی برآمد، قیمت میں اضافے سے جہانگیر ترین کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا، رپورٹ

وزیراعظم نے چیف سیکریٹریز کو چینی کے موجودہ اسٹاک کی فزیکل فزیبلیٹی تیار کرنے، پنجاب سیکریٹری کو جلد از جلد گنے کی کٹائی کی تاریخ کا اعلان کرنے جبکہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو گنے کی سرکاری قیمتوں کا جلد اعلان کرنے کی ہدایات دیں۔

یہ خبر 7 اکتوبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔