The Dawn News - Pakistan - Sindh

نئے قوانین غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس تک رسائی میں کوئی تبدیلی نہیں لائے، اسٹیٹ بینک
کراچی: غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس تک رسائی سے متعلق قوانین کے بارے حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس آر او کے بارے میں نیوز رپورٹس سامنے آنے کے ایک روز بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کچھ تبدیل نہیں ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’مرکزی بینک کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ فارن ایکسچینج ریگولیشنز (غیرملکی زرمبادلہ قوانین) کے تحت لوگوں کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام یا خصوصی اجازت دینے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے‘۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو حکومت نے پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ 1992 کے تحت غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کے قوانین جاری کیے تھے تاہم الجھن اس وقت پیدا ہوئی جب اس میں موجود الفاظ سے ظاہر ہوا کہ قوانین نے ایف ای 25 فارن کرنسی اکاؤنٹس میں اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی غیر ملکی کرنسی کے جمع کرانے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ سے خریدی گئی غیرملکی کرنسی کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے پر پابندی

بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین بینک کے فارن ایکسچینج مینوئل (ایف ای ایم) میں درج کرانے کے قوانین کی طرح ہی ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ایف ای ایم کے باب 6 کے پیراگراف نمبر 4 کے مطابق غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کو بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر، پاکستان سے باہر سے جاری ہونے والے ٹریولرز چیکس اور حکومت پاکستان کی جاری سیکیورٹیز کے معاوضے سے بھرا جاسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر پاکستانی شہری کا غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کو نقد غیرملکی کرنسی سے صرف اس وقت بھرا جاسکتا ہے اگر اکاؤنٹ ہولڈر فائلر ہو، جیسا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے قوانین کا مقصد ایک فرد کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کے آپریشن کے لیے ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنا ہے، اس طرح کا فریم ورک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوششوں اور اسے مزید مارکیٹ کے مساوی بنانے کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک لوگوں کو اپنی غیرملکی زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بینکنگ چینلز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ خبر 12 اکتوبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی