The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: ایران سے آنے والے 6 زائرین اغوا
کوئٹہ/ گوادر: مکران ڈویژن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایران سے واپس گھر آنے والے 6 زائرین کو اغوا کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن کے علاقے پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد نے ایران سے واپس گھر آنے والے 6 زائرین کو اغوا کیا۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان الیانی نے صوبائی پولیس چیف اور کمشنر مکران کو حکم دیا کہ وہ واقعے کی رپورٹ فوری طور پر پیش کریں۔

مزید پڑھیں: ایران سے آنے والے زائرین کیلئے ناقص انتظامات نے تنازع کو جنم دیا، رپورٹ

انہوں نے کہا کہ ’کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘، ساتھ ہی انہوں نے زائرین کی بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ مشہد میں زیارت کے بعد 6 مرد اور 2 خواتین ایران سے واپس آرہی تھیں، جب وہ پنجگور کے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کے بعد صرف 3 کلومیٹر دور عیسیٰ کی طرف بڑھے تو مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور 6 افراد کو زبردستی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کلیئر قرار دیے گئے 453 زائرین میں کورونا کی تشخیص

یہ زائرین مشہد میں 50 دن گزارنے کے بعد کراچی آرہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے مختلف افراد پڑوسی ملک ایران جاتے ہیں جہاں وہ مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔

تاہم ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماضی میں ایران سے آنے والے زائرین کی بسوں پر فائرنگ اور خود کش حملوں کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔