The Dawn News - Pakistan - Punjab

کووڈ-19 کی دوسری لہر کی جانب بڑھتا ہوا صوبہ پنجاب
لاہور: صوبہ پنجاب آہستہ آہستہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اتوار کو سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 203 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جو 15 اگست کے بعد رپوٹ ہونے والی کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو پنجاب میں 210 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اتوار کو کووڈ 19 کے 5 مریضوں کی موت بھی رپورٹ ہوئی۔

مزید یہ کہ لاہور ایک بار پھر ایک ایسے شہر کے طور پر ابھر رہا ہے جہاں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے کیونکہ 203 میں سے 106 کیسز لاہور، 16 ملتان اور 10 فیصل آباد میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا: ملک میں 627 کیسز کا اضافہ، مزید 616 صحتیاب

صحت کے حکام نے رپوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آنے والے ہفتوں میں کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا کیونکہ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، پارکس، مارکیٹوں، بازاروں، سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں اسی خدشے کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 36 اضلاع میں 856 جگہ ’مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ لگایا جبکہ 7 ہزار 295 افراد کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا، لاک ڈاؤن کی یہ تجویز کووڈ 19 کے ایک ہزار 235 کیسز کے مثبت آنے کے بعد کی گئی تھی۔

مزید یہ کہ لاہور میں 520 اور راولپنڈی میں 166 مریضوں میں سے 177 کیسز مثبت آنے پر 2 مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔

علاوہ ازیں ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر پیر کو ایک اجلاس کرنے جارہی ہے تاکہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے جبکہ اس اجلاس میں محکمہ صحت اپنی رپوٹ بھی پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 7 علاقوں میں ایک ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ اچانک کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خطرہ ہے، پنجاب حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتی ہے اور وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر مکمل لاک ڈاؤن کا آپشن بھی موجود ہے، اس حوالے سے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی کسی گلی میں 2 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہونے پر وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اور اگر 10 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا جس طرح ماضی میں وبا کے عروج پر ہونے پر کیا گیا تھا۔

یہ خبر 12 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔