The Dawn News - Pakistan - Kashmir

آزاد کشمیر میں اراضی کی ملکیت کے تحفظ کیلئے قانون میں ترمیم کی منظوری
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی کابینہ نے اراضی کی قانونی ملکیت کے تحفظ کے لیے موجودہ قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دے دی۔

فوجداری قانون (ترمیم) 2020 کے تحت نجی اور ریاستی زمین پر غیر قانونی قبضے کے جرم پر سخت سزا تجویز کی گئی ہے اور اس قسم کے کیسز جلد حل کرنے کے لیے میکانزم مقرر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کی سربراہی وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 21-2020: آزاد جموں و کشمیر کے 139 ارب روپے کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں

اجلاس کے حوالے سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق جو افراد غیر منقولہ نجی یا سرکاری املاک کے غیر قانونی قبضے میں ملوث پائے گئے انہیں 10 سال قید کی سزا، حکومت کو جرمانے اور متاثرہ فریق کو خصوصی معاوضہ ادا کرنے کی سزا دی جائے گی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق متاثرہ شخص سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرے گا جس پر 60 روز میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف صرف ایک اپیل دائر کی جاسکے گی جس پر 30 روز میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کی عدالتوں میں چیف جسٹس کی تعیناتی میں 'خلاف دستور' تاخیر

ترمیم کے مطابق غیر قانونی قابضین سے خالی کروانے کے بعد اراضی حقیقی مالک کے حوالے کردی جائے گی چاہے وہ حکومتی محکمہ ہو یا کوئی شخص ہو۔

اس کے علاوہ اس حکومتی محکمے کے سربراہ کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے جو قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر کے محکمے کی املاک پر غیر قانونی قبضے کا جائزہ لینے میں ناکام رہا۔

ترمیمی قانون میں کرایہ داروں کو کرایہ نامے کی مدت اختتام پذیر ہونے کے بعد جائیداد چھوڑنے کا پابند کیا گیا ہے بصورت دیگر ان کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے تحت مالک کو اس کی املاک پر غیر قانونی قبضے سے پہنچنے والی مشکلات کی وجہ سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی سیاسی فوائد کیلئے آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے پر تنبیہ

کابینہ نے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی تنظیم نو کرنے اور انہیں خود مختار بنانے کے لیے ان کی آمدن اور صلاحیت میں اضافہ کرنے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا عزم کیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے ملازمین کی تنخواہاں کے واجبات ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا لیکن واضح کیا گیا کہ ریاست مستقل بنیادوں پر یہ بوجھ برداشت نہیں کرے گی۔

یہ خبر 14 اکتوبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔