The Dawn News - Life & Style

شادی کی 20ویں سالگرہ پر شاہد آفریدی کا اہلیہ کے لیے پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے انہیں خصوصی پیغام دیا۔

شاہد آفریدی نے 21 اکتوبر کو اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ کے ہمراہ 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ آج بھی وہ اپنی شادی کی سالگرہ بھول چکے تھے مگر ان کی اس غلطی کو ان کی اہلیہ نے معاف کردیا۔

سابق کپتان نے زندگی کے 20 سال ساتھ گزارنے اور ساتھ دینے پر اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ وہ دونوں بچوں کے والدین بنے۔

شاہد آفریدی نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ باتوں کو بھولنے پر معاف کرنا ان کی اہلیہ کی بہترین خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ہے۔

انہوں نے اہلیہ کو مینشن کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

ساتھ ہی ان کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کی اور اپنے شوہر کی ٹوئٹ کو شیئر بھی کیا۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں ہر بار اور وقت گزرنے کے بعد شاہد آفریدی کو باتیں اور چیزیں یاد دلانی پڑتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ اس بات پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی جیسا پیار کرنے والا شخص شوہر، دوست اور ہمراز کے طور پر ملا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش

انہوں نے اپنے شوہر کو حیرت انگیز شخصیت کا مالک بھی قرار دیا۔

شاہد آفریدی کی جانب سے شادی کی بیسویں سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنے اور انہیں مبارک باد دیے جانے پر کئی کرکٹرز نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ساتھ ہی کچھ افراد نے سابق کپتان کو کافی عرصے بعد بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شکر ہے، انہیں بیوی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کا خیال آگیا۔

شاہد آفریدی نے نادیہ شاہد سے 21 اکتوبر 2000 میں شادی کی تھی اور اس وقت شاہد آفریدی کرکٹ کی دنیا کا مقبول نام تھے۔

شاہد اور نادیہ آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں، ان کے ہاں رواں برس فروری میں ہی پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ان کی پہلے بھی چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ تھیں جن میں سے 2 بیٹیوں کی عمر 15 سال سے زائد ہے۔

عام طور پر شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا خاندان سے متعلق زیادہ چیزیں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے، تاہم ان کی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جب کہ ان کی بیٹیاں بھی ٹی وی کے بعض پروگرامات میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں—فوٹو: شاہد آفریدی ٹوئٹر

شاہد آفریدی کی رواں برس سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اگرچہ ذاتی زندگی اور خاندان سےمتعلق تذکرہ کیا تھا، تاہم اس باوجود انہوں نے زیادہ تر کرکٹ پر بات کی تھی۔

’گیم چینجر‘ میں انہوں نے لکھا تھا کہ  'انہوں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کی بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کی اہلیہ نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا تھا'۔

خود عوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی کی جانب سے بیٹیوں کے لیے ایسے خیالات رکھنے پر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تاہم اس باوجود شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہ والد ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹیوں کے لیے فیصلے کر سکتے ہیں۔

شادی کی سالگرہ پر متعدد شخصیات نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—فوٹو: شاہد آفریدی ٹوئٹر