The Dawn News - Pakistan - Sindh

کتے کے کاٹنے پر علاقے کے میونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے حکم دیا ہے کہ اگر کسی کو آوارہ کتا کاٹتا ہے تو اس کا مقدمہ اس علاقے کے میونسپل آفیسر کے خلاف درج ہونا چاہیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس آفتاب احمد گورر اور جسٹس محمود اے خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے یہ حکم ایک شہری فہیم احمد کی جانب سے آوارہ اور پاگل کتوں کی بہتات کے خلاف دائر درخواست پر دیا۔

مذکورہ سماعت میں سندھ کے مختلف اضلاع، سکھر، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گھوٹکی سے میونسپل افسران موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، مزید 2 افراد جاں بحق

ان افراد نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، مزید یہ کہ حال ہی میں ان کے علاقوں میں کتے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات ہر روز ہورہے ہیں، لہٰذا جانور کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے۔

ساتھ ہی عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی لکھا کہ ڈپٹی کمشنر خود سے اس معاملے کی نگرانی کریں اور میونسپل حکام کی غفلت کے خلاف عدالت کو آگاہ کریں۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ چیف میونسپل آفیسرز اور میونسپل آفیسرز آوارہ کتوں کے خلاف اپنی مہم سے متعلق ہر ہفتے عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: ویکسین نہ ہونے پر سگ گزیدگی کا شکار بچہ ماں کی گود میں دم توڑ گیا

خیال رہے کہ سندھ کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے تھے اور گزشتہ برس اس سے درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہی نہیں بلکہ صوبے میں کتے کے کاٹے سے بروقت علاج نہ ہونے پر ہونے والی بیماری ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین بھی ناپید ہوگئی تھی اور اندرون سندھ میں ایک بچہ اسی ویکسین کے نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔