The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ میں ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی
کراچی: ملز مالکان نے حکومت سندھ کی جانب سے گندم کے اجرا سے قبل درآمد کردہ اور مقامی طور پر پیدا ہونے والی گندم کی قیمت میں کمی کے بعد آٹے کی متعدد اقسام کی قیمتیں کم کردی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 59 روپے کلو سے 7 روپے کم کر کے 52 روپے جبکہ سپر فائن آٹا (میدہ) 64 روپے کلو کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 595 کے بجائے 525 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت بڑھنے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی گندم کی درآمدات بڑھانے کی ہدایت

تاہم مارچ میں سندھ سے گندم کی فصل آنے پر ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 42-43 روپے اور فائن اور سپر فائن آٹے کی قیمت  45-46 روپے کلو تھی۔

محمد یوسف نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیر کے روز سے 3 ہزار 637 فی 100 کلو کی قیمت پر گندم ملز کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے اس لیے عوام کو رعایت دینے کے لیے آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملز کو حکومت سندھ کی جانب سے 19 اکتوبر کو چالان موصول ہوگئے تھے جنہیں اسٹیٹ بینک میں جمع کروادیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں گندم کے بحران میں شدت، آٹے کی قیمت میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ مل مالکان کو حکومتی گوداموں سے گندم اٹھانے نوشہرو فیروز اور نوابشاہ جانا پڑے گا جس کی وجہ سے 100 کلو کے تھیلے پر روپے کی لاگت آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کا صوبے میں پہلے 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان 85 ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کا منصوبہ تھا لیکن فیصلے میں تاخیر کی گئی اور صوبے نے موجودہ سیزن میں 12 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم خریدی ہے۔

ایسوسی ایشن عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیر سے ملز کو گندم کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس کے بعد قیمتیں مقرر کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تازہ دودھ، آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

انہوں نے بتایا کہ درآمد کردہ گندم کی قیمت کے 100 کلو گرام تھیلے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 70 روپے ہوگئی ہے جس میں بندرگارہ سے منتقلی کے چارجز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مقامی گندم کا 100 کلو کا تھیلا 5 ہزار 200 روپے سے کم ہوکر 5 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔