The Dawn News - Sport

ناقابل شکست باکسر خبیب نورماگومیدوف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
روس سے تعلق رکھنے والے ناقابل شکست لائٹ ویٹ چمپیئن باکسر خبیب نورما گومیدوف نے یو ایف سی 254 کے مقابلے میں جسٹن گائیتھے کی فتوحات کے سلسلے کو دو راؤنڈ میں ہی توڑنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق 29 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے نورما گیدوف نے رواں برس اپنے والد اور کوچ کے انتقال کے بعد پہلے مقابلے میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور فوری بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

خبیب کے والدعبدالمناپ نورماگیدوف دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور کووڈ-19 کے باعث مرض میں مزید پیچیدگی آئی اور انتقال کرگئے تھے۔

مزید پڑھیں: مسلمان باکسر خبیب پر پابندی میں توسیع، مے ویدر سے فائٹ نہ ہونے کا امکان

انہوں نے امریکی باکسر کو مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے شروع میں ہی بے حال کردیا تو اور انہیں مسلسل تیسری مرتبہ یو ایف سی ٹائٹل کے دفاع سے محروم کردیا۔

خبیب نورماگیدوف نے کہا کہ ‘یہ میری آخری فائٹ ہے اور میں اپنے والد کے بغیر مقابلے میں کبھی نہیں جاؤں گا، میں نے اپنی ماں سے کہا تھا اور وہ نہیں جانتی تھی کہ میں اپنے والد کے بغیر کیسے فائٹ کروں گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ یہ میری آخری فائٹ ہوگی اور مجھے اپنے الفاظ پر قائم رہنا ہوگا’۔

امریکی باکسر نے شکست کے بعد کہا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے لیکن وہ صحیح ہو یا نہیں انہوں وہی کیا جس کی ضرورت تھی’۔

خبیب نورماگیدوف کی 13 ماہ بعد فائٹ تھی اور اپنی آخری فائٹ کو یادگار بنادیا۔

یاد رہے کہ خبیب 7 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی سطح پرنمایاں ہوئے تھے جب آئرش باسکرکانر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی مگر تنازع ہوا تھا۔

فائٹ کے اختتام کے بعد کانر میگریگر کی ٹیم کی جانب سے کوئی جملہ کسا گیا تو خبیب نے رنگ کے جنگلے سے چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے عہدیداروں پر مکے پرسادیے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگل کا بادشاہ کون! خبیب کا ناقابلِ شکست باکسر کو چیلنج

یو ایف سی انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی دونوں نے ایم ایم اے فائٹرز کی ٹیموں کے درمیان لڑائی کو رکوانے کی کوشش کی تھی لیکن اس دوران خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نڈھال پڑے کانر میگریگر پر مکوں کی بارش کردی تھی۔

فائٹ کے اختتام پر پیدا ہونےوالے تنازع کو یو ایف کے سربراہ چیف ڈانا وائٹ نے مزید ابتر ہونے سے بچانے کے لیے روسی فائٹر کو اس وقت بیلٹ دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں بیلٹ دے دیا گیا تھا۔

فائٹ کے ایک روز بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبیب نورماگومیدوف نے نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن سے اپنے رویے کی معافی مانگی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسی شخصیت کے مالک نہیں ہیں لیکن ان کے حریف کانر مک گریگر کی ٹیم نے ان کے مذہب، ملک اور والد کے بارے میں باتیں کہیں تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے اور حریف ٹیم پر چڑھ دوڑے۔