The Dawn News - Pakistan - Punjab

یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا سب کو جواب دینا پڑے گا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر تین دفعہ کا منتخب وزیراعظم سزا بھگت سکتا ہے تو پھر کوئی امر مانع نہیں، یہاں کوئی آسمان سے نہیں اترا اور سب کو جواب دینا پڑے گا اور اداروں کو ایک سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑے نظر آنے کی پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) ‘شیر جوان’ موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'شیرجوان' کے بارے میں پورے ملک سے انتہائی بہتر ردعمل آیا ہے۔

مزید پڑھیں: نااہل آدمی کو حکومت میں بٹھانے کا فیصلہ ادارے کا نہیں چند کرداروں کا تھا، نواز شریف

شیرجوان موومنٹ کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ شیردل جوان تحریک بظاہر نئی اور نام بھی نیا ہے لیکن اس تحریک کے مقاصد وہی ہیں جس کی بنیاد 83 سال قبل 1937 میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے نام سے رکھی گئی تھی اور اس کے سرپرست اعلیٰ قائد اعظم محمد علی جناح خود تھے اور اس تنظیم نے تحریک پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ 'قائداعظم نے 1937 میں کلکتہ میں مسلمان نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ نئی نسل کے نوجوانوں! آپ میں سے ہر ایک کو علامہ اقبال اور قائد اعظم بننا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ قوم کا مستقبل آپ کے محفوظ ہاتھوں میں رہے گا'۔

مریم نواز نے کہا کہ 'کہتے ہیں کہ اس میں خواتین کو شامل نہیں کیا گیا اور شیر جوان صرف لڑکوں تک محدود ہے لیکن ایسا نہیں ہے ہم سب اس تحریک کا حصہ ہیں تمام شیرنیاں اسی جذبے سے لڑیں گی'۔

انہوں نے کہا کہ '72 سال قبل پاکستان جن اغراض و مقاصد کے لیے بنا تھا ہمیں آج بھی اس پر صحیح معنوں میں عمل درآمد نظر نہیں آیا، شیر جوان ایک تحریک ہے، شیر جوان تحریک جوانوں کو سیاسی شعور دینے کی تحریک ہے، یہ بچوں اور بچیوں کے حقوق کا احساس اور شعور بیدار کرنے کی تحریک ہے'۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ 'یہ پاکستان کے نوجوانوں کو پاکستان کا مقصد یاد دلانے کی تحریک ہے، نوجوانوں کو اقبال کا شاہین، مادر ملت کا پیغام سمجھانے، آئین کا مطلب سمجھانے، پاکستان کے نوجوانوں کو جمہوری نظام پر اعتماد دلانے کی تحریک ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے نوجوانوں کو ہائبرڈ نظام جس کو آج کل ہائبرڈ حکومت کہتے ہیں، اس کے خطرات سمجھانے کی تحریک ہے، مستقبل کی قیادت تیار کرنے کی تحریک ہے، ڈگمگاتی اُمیدوں اور ٹوٹتے خوابوں کو جوڑنے اور سیمٹنے کی تحریک ہے'۔

'غلامی میں ذہنوں پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے'

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جانتے ہو غلامی کتنی بڑی سزا ہے، غلامی وہ بلا ہے کہ جو انسانوں سے بات کرنے کی آزادی چھینتی ہے، یہ وہ زنجیر ہے جو آپ کو طاقت ور کے آگے جھکنے پر مجبور کرتی ہے، غلامی وہ بلا ہے کہ جو آپ کو خوف میں مبتلا کرکے بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے پر مجبور کرتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ کو معلوم ہونا چاہیے برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ 'غلامی وہ پردہ ہے جو ہماری ذہنوں پر ڈال دیا جاتا ہے تاکہ ہمیں سچائی اور حق کا راستہ نظر نہ آئے، تاکہ ہم حق کو حق اور سچ کو سچ نہ کہہ سکیں، آپ اپنا حق نہ مانگ سکیں اور اپنے حقوق پر خاموش ہوجائیں، آپ کا حق آپ کو بھیک کی طرح دیا جائے اور اتنا دیا جائے جو طاقت ور کی مرضی ہو'۔

ان کا کہنا تھا کہ غلامی وہ بلا ہے جس میں اگر 'کوئی اپنا حق مانگے، سوال کرے تو اس کو کالے پانی کی سزا سنائی جائے گی، کچھ دن پہلے پاکستان کا قابل فخر صوبہ، سوئی سے اربوں روپے کی گیس پورے پاکستان کو فراہم کی جاتی ہے اور اسی بلوچستان کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف 600 اسکالرشپس دیے تھے وہ بھی ان سے چھین لیے گئے اور آپ جیسے بچے گھروں سے دور سڑک پر رل رہے تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ بچے 12 دن تک سڑکوں پر پیدل مارچ کرتے رہے، اس حکومت میں سے کسی کو ان کا مسئلہ پوچھنے کی توفیق نہیں ہوئی، ان کی آنکھیں نیند پوری نہ ہونے سے لال تھیں اور بال گرد سے اٹے ہوئے تھے لیکن ان کی آواز سننے کوئی نہیں آیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ کا حق بھی بھیک کی طرح دیا جائے گا اور آپ سے یہ سلوک ہوگا تو یہ چیز نہ نواز شریف کو منظور ہے اور نہ مریم نواز کو منظور ہے’۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘غلامی وہ ہوتی ہے جب سندھ میں آئی جی کو اغوا کیا جاتا ہے اور اس کو گھنٹوں حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے اور ان سے فون لے لیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرو’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب وہ کہتا ہے کہ میں ایسا نہیں کرسکتا اور اجازت نہیں ہے تو بتادیا جاتا ہے کہ یہاں سے نہیں جاسکتے جب تک گرفتاری کے احکامات پر دستخط نہ کرو’۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی واقعہ بڑوں کی لڑائی ہے جس میں عمران خان کہیں نہیں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ‘غلامی وہ ہوتی ہے کہ یہ صبح 6 بجے میرے کمرے میں داخل ہوتے ہیں، کیا ریاست اپنی بیٹیوں اور بہنوں سے یہ سلوک کرتی ہے اور اگر ہم نے اس پر آواز اٹھائی تو پھر پاکستان کے ہر گھر میں یہی ہوگا پھر بچانے والا کوئی نہیں ہوگا’۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘اس کے خلاف ہمیں آواز اٹھانی ہے، کیا پولیس کم تر فورس ہے، کیا پولیس کم تر انسان ہیں کیا پولیس کی وردی کم تر ہے، کیا پاکستان ہم نے اس لیے حاصل کیا تھا، پاکستان حاصل کرنے کے لیے اپنے مال اور جان کی قربانی دینے والے ہمارے بزرگوں کی ان قربانیوں کو جو شکل دی گئی ہے اس کو آئین پاکستان کہتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بہت لوگ کہتے ہیں جب آپ آئین کی بات کرتی ہیں تو بہت لوگوں کو سمجھ نہیں آتی، آئین حقوق کی کتاب ہے، کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ اس کی ہمیں سمجھ نہیں آئے، اس کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کیا ہوگا’۔

آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اس کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کیا نہیں ہوگا اور کس کا کیا حق ہے، آئین کی کتاب میں لکھا ہے کہ کس نے کیا کام کرنا ہے اور آئین میں لکھا ہے کہ کس کا کیا کام نہیں ہے’ ۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کے معمارو آئین کی کتاب پڑھو اور پھر دیکھو کہ نواز شریف کے مطالبات کیا ہیں، اگر نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہے تو نہ نواز شریف اور نہ مریم نواز کا ساتھ دو’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف آئین اور حلف کی پاسداری کی بات کر رہا ہے، نواز شریف عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہا ہے، ہم نے وردی پر الزام نہیں لگانا یہ ہمارے فوجیوں کی وہ وردی ہے جو سیاچن میں ہماری حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوتے ہیں اور جب ان کو دفنایا جاتا ہے تو ان کی وردیاں خون آلود ہوتی ہیں، ہم نے پہنچاننا ہے کہ اس وردی کو داغدار کرنے والے دو یا تین کردار کون سے ہیں اور ہم ان کرداروں کو وردی کی آڑ نہیں لینے دیں گے’۔

'یہاں کوئی مقدس گائے نہیں'

مریم نواز نے کہا کہ ‘جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ! قوم کے نوجوان آپ سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ آپ کے پاس کھربوں کی جائیدادیں کہاں سے آئیں، قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ نوکری پیشہ ہونے کے باوجود پوری دنیا میں پھیلی ہوئی جائیدادیں کیسے بنائیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر تین دفعہ کا وزیراعظم انتقام نما احتساب کے سامنے پیش ہوسکتا ہے تو پھر پاکستان میں کوئی مقدس گائے ہے، اگر مریم نواز اپنے والد کے ساتھ نیب کی 200 پیشیاں بھگت سکتی ہیں تو پھر کسی کو کیا امر مانع ہے، یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا سب کو جواب دینا پڑے گا’۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے اداروں اور کرداروں کے درمیان لکیر کھینچ دی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ‘نواز شریف عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کی بات کر رہا ہے، میڈیا کو ایک چیز فیڈ کی جاتی ہے اور پھر پورے میڈیا کو مجبور کردیا جاتا ہے کہ وہی رٹا رٹایا سبق آپ کے سامنے پڑھیں جو یہ سبق پڑھنے سے انکار کرے انہیں اٹھا کر نیب کی جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کہتا ہے کہ آئین کی سبز کتاب کو روندنے والوں کو سزا دو اور عبرت کا نشانہ بناؤ تاکہ ملک میں مشرف جیسے لوگ دوبارہ پیدا نہ ہوسکیں’۔

نوجوانوں سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کہتا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کٹہرے میں اور عوام کے سامنے کھڑا کرو تاکہ اس سے سوال پوچھیں کہ ہمارا ووٹ چوری کرنے کی جرات کس کو ہوئی’۔

'ووٹ کو عزت دو صرف نعرہ نہیں'

انہوں نے کہا کہ ‘ووٹ کو عزت دو صرف ایک نعرہ نہیں ہے، جب ووٹ کو عزت ملتی ہے نوجوانوں کو اسکالر شپس ملتی ہیں، غریب طلبہ کی فیس کی ادائیگی کا ذمہ حکومت لیتی ہے، شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں کالج اور جامعات بنیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو 22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ زیرو پر آجاتی ہے، جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو گلی گلی، شہر شہر ہونے والے بم دھماکے ختم ہوجاتے ہیں اور ہر روز خود مختاری پر ہونے والے ڈرون حملے ختم ہوجاتے ہیں اور دشمن خود چل کر آپ کی سرزمین میں آتا ہے اور مینار پاکستان میں کھڑا ہو کر 72 برس سے انکار کرنے والے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرتا ہے’۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو مہنگائی 45 سال کی کم ترین سطح پر آجاتی ہے، جی ڈی پی کی شرح 5.7 پر جاتی ہے اور 6 فیصد کے امکانات ہوتے ہیں، میٹرو بس اور اورنج لائن بنتی ہے اور پاکستان میں 60 ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ آتا ہے اور پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکل آتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو تعلیم کا بجٹ آدھے سے کم، بیرون ملک تعلیم کا سلسلہ بند ہوجاتا ہے اور فیسیں بڑھ جاتی ہیں، چینی، آٹا مہنگا اور صحت کی سہولیات بند ہوجاتی ہیں، مفت ادویہ کی فراہمی بلکہ ادویہ ہی بند ہوجاتی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘آج کل ہر گھر میں والدین سوچتے ہیں کہ بجلی، گیس کا بل دیں، بچوں کی فیسیں بھریں یا گھر کا خرچ چلائیں، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی ہے تو دہشت گردی پھر سے سر اٹھا لیتی ہے، ابھی پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کے ساتھ دہشت گردی ہوئی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو نالائقی پاکستان کو گھیر لیتی ہے، کاروبار اور روزگار بند ہوجاتا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، دوست ملک بھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور کشمیر بھی ہاتھ سے چلا جاتا ہے، ڈالر بے لگام ہوجاتا ہے اور اس نالائق حکومت نے 17 ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لیا اور نوجوانوں کا مستقبل گروی رکھ دیا’۔

مزید پڑھیں: حکومت سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ‘اگر قرض لیا گیا تھا یہ نوجوان پر لگنا چاہیے تھا، تعلیم، کالج اور جامعات پر خرچ ہونا تھا، غریبوں کو ملنا تھا اور نوکریوں کو بندوبست ہونا تھا لیکن 17 ہزار قرض آٹا اور چینی چوروں کے جیب میں چلا گیا، یہ قرض بجلی اور گیس چور مافیاز کی جیبوں میں چلا گیا جبکہ پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب صلاحیت اور تجربے عاری شخص کو اٹھا کر وزیراعظم کی کرسی پر مسلط کیا جاتا ہے تو ملک کنگال ہوجاتا ہے، جب آر ٹی ایس بٹھایا جاتا ہے تو پورا ملک بیٹھ جاتا ہے اور پوری معیشت بیٹھ جاتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب آر ٹی ایس بٹھا دیا جاتا ہے تو عدل کا نظام بیٹھ جاتا ہے، جب عدل کا نظام بیٹھ جاتا ہے تو نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے سامنے آجاتے ہیں، تب ارشد ملک جیسے ججوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ایمان دار ججوں کی کردار کشی کی جاتی ہے اور جج خود انصاف کے منتظر ہوتے ہیں جبکہ جواب مانگا جائے تو غداری کے فتوے بانٹے جاتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘آئین کا سبق دینے والوں، آئین کا سبق پڑھنے والوں، آئین کا سبق ماننے والوں کو غدار کہا جاتا ہے تو پھر یہاں پر 22 کروڑ غدار ہیں’۔

'اداروں کے ایک سیاسی جماعت کی پشت پر کھڑے ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے'

انہوں نے کہا کہ ‘ایاز صادق نے دو روز قبل اسمبلی میں ایک بیان دیا کہ سلیکٹڈ حکومت کی ابھی نندن کو چھوڑتے وقت ٹانگیں کانپ رہی تھیں تو پھر تھوڑی دیر بعد ایک وفاقی وزیر کی جانب سے بہت خطرناک بیان آجاتا ہے جس میں غلط تصور دیا گیا، بھارت کے میڈیا نے غلط بیان کیا لیکن اس وفاقی وزیر کے بیان پر نہ صرف بھارت بلکہ بھارت کا وزیراعظم بھی ہمیں چارج شیٹ کر رہا ہے’۔

مریم نواز نے کہا کہ ‘وفاقی وزیر کی اتنی سنجیدہ الزامات کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کرکے ایاز صادق کی بات کرتے ہیں، وہ اس کا جواب دیتے ہیں تو کیا ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب نہیں کہ یہ بیان آپ کی طرف نہیں تھا آپ نے پریس کانفرنس کرکے ہماری افواج کی طرف کیوں موڑ دیا، ہم تو یہ نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ اس جعلی حکومت کی بات کررہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم جلسہ: رہنماؤں کے حکومت پر وار،نواز شریف کے فوجی قیادت پر الزامات

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ نے اس کے اوپر پریس کانفرنس کی تو پھر وفاقی وزیر کے الزامات پر پریس کانفرنس پر کیوں نہیں کی، اگر اس طرح کی تفریق عوام کے سامنے آئے گی تو پھر ہم سوال کرنے میں حق بجانب ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ڈی جی آئی ایس پی آر پروفیشنل سولجر ہیں، ہمارے ادارے کے ترجمان ہیں اس لیے انہیں بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے، عمران خان اور حکومت کے لیے اداروں کو سیاست میں لانے پر بہت فائدہ ہے اور ان کے لیے اچھا ہے لیکن پاکستان اور اداروں کو بالکل فائدہ مند نہیں کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے پیچھے کھڑے ہوئے نظر آئیں، وہ اتنے ہمارے اور آپ سب کے بھی ہیں، اس لیے تفریق نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ غلط روایت ہے اس سے دوری اختیار کرنی چاہیے اور اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے’۔

مریم نواز نے نوجوانوں سے عہد لیا کہ آئین و قانون پر چل کر ووٹ کی عزت کروائیں گے، اپنی رائے، اپنے ووٹ اور اپنے حق کی نگہبانی کریں گے، جمہوری اور پرامن راستے پر چل پر اپنے حق اور اپنے منتخب نمائندوں کے لیے آواز اٹھانی ہے، اپنے ووٹ سے منتخب ہونے والوں کا کسی اور سے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وعدہ کرو کہ ایسا ملک بنائیں گے جو اپنے فیصلے خود کرے گا اور جہاں اللہ وہ بہار اترے جہاں اندیشہ زوال نہ ہو۔