The Dawn News - World - America Europe

ایف بی آئی کا صدارتی انتخاب کے موقع پر پورٹ لینڈ میں مسلح تصادم کا انتباہ
امریکا کی فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے منگل کے روز ہونے والے صدر کے انتخاب کے موقع پر ریاست اوریگون کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے شہر پورٹ لینڈ میں مسلح تصادم کا انتباہ دے دیا، وہ شہر جو بدامنی کے سلسلے میں ملک میں پائی جانے والی تقسیم کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

ریاست اوریگون میں ڈیموکریٹس کے گڑھ میں نسل پرستی کے خلاف بہت بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی تھیں جس کے دوران وفاقی افسران اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ملیشیاز کے آنے سے اشتعال انگیزی دیکھی گئی۔

چنانچہ منگل کے روز ہونے والے شدید منقسم ووٹ کے موقع پر سڑکوں پر زیادہ ہلاکت خیز اور پُر تشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے انتخاب کا دن آن پہنچا، ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع

انتخاب کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کی کامیابی یا عالمی وبا کے پیشِ نظر ڈاک سے ووٹنگ میں اضافے کی وجہ سے گنتی میں تاخیر کے باعث واضح نتائج نہ ہونے کی صورت میں مظاہروں کی منصوبہ بندی ہے لہٰذا ڈاؤن ٹاؤن میں موجود کاروباری مراکز میں لوگوں نے شیشے کی کھڑکیوں پر لکڑی کے بورڈ لگا دیے۔

اس ضمن میں ایف بی آئی پورٹ لینڈ کے خصوصی ایجنٹ رین کینن نے کہا کہ ’میرے لیے سب سے تشویشناک بات مخالف گروہوں کے مابین مسلح تصادم کا ہونا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کشیدگی بڑھی تو یہ صورتحال خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے اور نتیجہ ایک بدقسمت یا افسوسناک پر تشدد کی صورت میں نکل سکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: ووٹنگ سے صدر منتخب ہونے تک کے مراحل

ایف بی آئی ایجنٹ نے مزید کہا کہ پورٹ لینڈ کے 250 دفاتر کو ووٹر پر دباؤ ڈالنا، فراڈ اور غیر ملکی سائبر دھمکیوں جیسے انتخابی جرائم کی روک تھام کے لیے اضافی وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب گورنر کیٹ براؤن نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے ریاستی فورسز کو پورٹ لینڈ کی پولیسنگ کا اختیار دے دیا جبکہ نیشنل گارڈز کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا انتخاب جیسا ہماری زندگی میں کبھی نہیں ہوا‘۔

کیٹ براؤن کی جانب سے سفید فام انتہا پسندوں کے حوالے سے دیے گئے انتباہ پر مقامی قدامت پسندوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور ان پر 5 ماہ سے جاری احتجاج میں انتیفا اور بلیک لائیوز میٹر کی جانب سے تشدد پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کس کو ووٹ دیں؟ ٹیکس چھوٹ دینے والے نسل پرست کو یا ٹیکس لگانے والے لبرل کو؟

اوریگون ایک ڈیموکریٹ اکثریتی ریاست ہے تاہم پورٹ لینڈ میں ریپبلکنز کا اثر ہے جس کی وجہ سے یہ ہر قسم کے نظریات کے حامل گروہوں کی جانب سے احتجاج کا مرکز بن سکتا ہے۔

ایف بی آئی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی ایجنٹس کسی بھی ایسے خطرے کہ حوالے سے ’مزید چوکنا‘ ہوگئے ہیں کہ جو پہلی آئینی ترمیم میں دیے گئے عوام کے حق یا ووٹ کے حق کو نقصان پہنچائے۔