The Dawn News - Pakistan - Punjab

اتنا نہ اکسایا جائے کہ پھر کوئی بات ہوجائے، ایاز صادق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ اتنا نہ اکسایا جائے کہ پھر کوئی بات ہوجائے۔

لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میرے ساتھ ذاتیات کا مسئلہ ہے کیونکہ وہ 2 مرتبہ الیکشن ہارے ہیں، اس مسئلے کی وجہ سے انہوں نے بھارت کا جھنڈا اور نریندر مودی کی جو تصاویر لگوائی اس کا کوئی جواز نہیں بنتا اور یہ افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ واضح کردیا کہ میں نے اس حکومت اور ان کے وزرا کے بارے میں بات کی تھی، مجھے اب وضاحت کی ضرورت نہیں میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔

مزید پڑھیں: جو لڑائی لڑنی ہے لڑیں، افواج پاکستان کو اس سے باہر رکھیں، ایاز صادق

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے جیسا آدمی، جس نے 2002 سے کبھی ایسی بات نہیں کی تھی لیکن اگر آپ کو روز یہ کہا جائے کہ آپ میں مودی کی روح ہے، آپ ہندوستان کے ہیں اور غدار ہیں تو کیا آپ جذبات میں آکر یہ بات نہیں کریں گے، تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا تو کیا آپ بھی جذبات میں آکر کوئی بات نہیں کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات کی وہ حکومت کی تھی اور میرے خیال میں، میں نے ٹھیک بات کی مگر سیاسی مسئلے کو سیاسی ہی رہنا چاہیے.

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ فواد چوہدری کی بات کیوں نہیں کی، اگر میں ان کی بات کو آگے لے کر جاؤں گا تو میں کوئی قومی مفاد کو آگے نہیں بڑھا رہا، لہٰذا ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہے تاہم میں کہتا ہوں کہ اتنا مت اکساؤ کہ کوئی اور ایسی بات ہوجائے۔

خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ دنوں ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، پسینے میں شرابور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں جبکہ بھارت آج رات 9 بجے حملہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی نندن سے متعلق ایاز صادق کے بیان پر مسلم لیگ (ن) میں دراڑ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر بھارتی میڈیا نے خوب واویلا مچایا تھا اور بھارتی پائلٹ کی رہائی کو اپنی فتح سے تعبیر کیے جارہا تھا۔

اس معاملے پر پاک فوج نے واضح طور پر یہ کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھوڑنے کا فیصلہ ایک ’ذمہ دار ریاست‘ کی طرف سے امن کو ایک موقع دینے کی کوشش تھی، ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے حملے کے مبینہ خطرے کے باعث اسے چھوڑنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپنے دیے گئے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اشارہ سول لیڈر شپ کی کمزوری کی جانب تھا، بھارتی میڈیا بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا۔