The Dawn News - Pakistan

قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، آرمی چیف کی ایف ڈبلیو او کو ہدایت
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہ ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ایف ڈبلیو او کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کو ایوارڈ

آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ادارے کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

قبل ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایف ڈبلیو او قومی اہمیت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

چند ماہ قبل مون سون بارشوں کے دوران کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو تفویض کیا گیا تھا۔

اسی طرح رواں سال مئی میں واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔