The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اکتوبر میں برآمدات 2.1 فیصد بڑھ کر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات میں اکتوبر کے مہینے میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ دیکھا گیا اور یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 2 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2.1 فیصد بڑھ کر 2 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز میں برآمدات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا لیکن اگست میں اس میں 19 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم ستمبر اور اکتوبر میں یہ دوبارہ بہتری کی جانب آگئی تھی۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات 0.1 فیصد کم ہوکر 7 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 7 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد بڑھ گئیں

مالی سال 2020 میں برآمدات گزشتہ سال کے 22 ارب 97 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کم ہوکر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بین الاقوامی خریداروں سے برآمدات کے آرڈرز خاص طور پر مئی کے بعد سے ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ادھر وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان کی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کی بڑی برآمدی منڈیوں میں غیریقینی صورتحال کے باوجود کووڈ 19 سے قبل کی سطح پر برآمدات کو واپس لانے کو ممکن بنایا۔

ایک بیان میں انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معیشت اپنے بحالی کے رجحان کو برقرار رکھے گی، ساتھ ہی حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ برآمد کنندگان اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائیں۔

دوسری جانب ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 10.3 فیصد کا منفی رجحان دیکھا گیا اور یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 4 ارب 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔

مالی سال 2020 کے 4 ماہ میں مجموعی درآمدی بل گزشتہ سال کے 15 ارب 27 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے 2.02 فیصد کم ہوکر 14 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔

درآمدات میں مسلسل کمی نے حکومت کو برآمدات میں کمی کے رجحان کے باوجود بیرونی کھاتوں کا انتظام کرنے میں کچھ سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔

تاہم خام مال اور نیم تیار شدہ مصنوعات کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد آئندہ مہینوں میں درآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

مالی سال 2020 میں درآمدی بل میں گزشتہ سال کے 54 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 10 ارب 29 کروڑ ڈالر یا 18.78 فیصد کی واضح کمی دیکھی گئی اور یہ 44 ارب 50 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اگست کے مہینے میں برآمدات میں 20 فیصد کمی

خیال رہے کہ اکتوبر میں ملک کا تجارتی خسارہ بھی 22.6 فیصد تک کم ہوا جس کی بڑی وجہ برآمدات میں اضافہ تھا، مطلق شرائط میں تجارتی فرق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 2 ارب 5 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قریب ہوگیا۔

وزارت کی جانب سے باضابطہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ سیکٹرز کی وجہ سے برآمدات بڑھیں، یہ اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جن شعبوں میں دیکھا گیا ان میں ہوم ٹیکسٹائل میں 10 فیصد، خواتین کے کپڑوں میں 20.8 فیصد، جرسیز اور پل اوورز میں 35.3 فیصد، ٹیکسٹائل کے تیارشدہ آرٹیکلز 10.4 فیصد، اسٹاکنگ اور موزے 19.2 فیصد، سیمنٹ 10.8 فیصد، دوا سازی کی مصنوعات 26.8 فیصد، ٹرپولنز 66.8 فیصد اور میڈ اپ کلاتھنگ ایساسریز 245.2 فیصد تھا۔

جائزے کے اسی عرصے کے دوران نان ویلیو ایڈڈ سیکٹرز جس میں کمی دیکھی گئی ان میں کاٹن فیبرک کی برآمدات میں 8 فیصد، کاٹن یارن 40.1 فیصد، وارن کلاتھنگ 63.6 فیصد، خام چمڑا 38.4 فیصد، خام پیٹرولیم 53.7 فیصد اور کاٹن 95.7 فیصد کی کمی شامل ہے۔