The Dawn News - Sport - Cricket

ویسٹ انڈیز کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہیرو مارلن سیموئلز کرکٹ سے ریٹائر
ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ورلڈ تی ٹوئٹنی کے فائنل میں کامیابی دلوانے والے بلے باز مارلن سیموئلز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیموئلز نے بورڈ کو رواں برس جون میں ہی اپنی ریٹائرمنٹ سے آگاہ کر دیا تھا۔

سیموئلز نے 2018 میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا جبکہ ان کے کیریئر کا اختتام یادگار نہ بن سکا حالانکہ وہ ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی چمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرچکے تھے۔

مزید پڑھیں: مارلن سیمیولز، پاک فوج کا حصہ بننے کو تیار

ویسٹ انڈیز کو بڑے میچز میں فتح دلوانے والے بلے باز نے 2012 میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کولمبو میں 56 گیندوں پر 78 رنز بنائے تھے، جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں مارلن سیموئلز کو ملینگا اور مینڈس کے سامنے شان دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

سیموئلز نے 4 برس بعد بھارت کے شہر کولکتہ میں تاریخ دہراتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں 66 گیندوں پر 85 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کو دوسری مرتبہ مختصر طرز کی کرکٹ میں عالمی چمپیئن بنوایا تھا۔

مارلن سیموئلز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں دو مرتبہ بہترین کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 15 دسمبر 2000 کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کیا اور 21 برس کی عمر میں ایڈن گارڈنز میں پہلی سنچری بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپیئن بن گیا

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 7 سنچریوں اور 24 نصف سنچریوں کی مدد سے 3 ہزار 917 رنز بنائے اور آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ایک روزہ کرکٹ میں سیموئلز نے 32.97 کی اوسط سے رنز بنائے اور 207 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ایک روزہ  کرکٹ میں 10 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 5 ہزار 606 رنز اور 89 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو مرتبہ عالمی چمپیئن بنوانے والے سیموئلز نے مختصر طرز کرکٹ میں مجموعی طور پر 67 میچ کھیلے۔

ٹی ٹوئنٹی میں ان کے ریکارڈ میں کوئی سنچری نہیں تاہم 10 نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار 611 رنز بنائے، جس میں 69 چھکے اور 144 چوکے شامل ہیں جبکہ آؤٹ ہوئے بغیر 89 رنز ان کی بہترین اننگز ہے۔

عالمی سطح پر اہم میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بلےباز نے آخری مرتبہ 14 دسمبر 2018 کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپیئن

سیموئلز نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی بھی بنگلہ دیش کے خلاف 5 اگست 2018 کو کھیلا جبکہ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ 2016 میں پاکستان کے خلاف تھا جو 30 اکتوبر سے3 نومبر تک کھیلا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی سیموئلز نے شرکت کی تھی اور 2017 میں ابتدائی طور پر پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

انہوں نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور اپنے دورے میں پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے شمولیت کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

سیمیولز نے پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جنرل اگر میرے بازو پر بیج لگا دیں گے تو میں پاکستان آؤں گا اور جب بھی آپ مجھے فوج کا حصہ بنانا چاہیں میں پاک فوج کا حصہ بنوں گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں جمیکا میں ایک جنرل ہوں اسی لیے میں لاہور میں آرمی وردی میں تھا، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سیلوٹ پیش کرتا ہوں'۔