The Dawn News - Pakistan - Punjab

’شوہر پر دوسری شادی کا شک‘، اہلیہ نے دو سالہ بچی کو ’قتل‘ کردیا
پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ماں نے مبینہ طور پر 2 سال کی بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

تھانہ سنانواں کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عصمت عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا اور ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:جیکب آباد: رقم نہ ملنے پر بیٹے نے65 سالہ باپ کو قتل کردیا

ایف آئی آر میں خاتون کے شوہر اور بچی کے والد نے کہا کہ وہ اپنے کام سے واپس آنے کے بعد کچھ افراد کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک گھر سے شور شرابے کی آواز آنے لگی اور ان کے 2 بیٹے گھر سے نکل کر بھاگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بچوں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان کی اہلیہ اپنی 2 سال کی بیٹی کو زمین پر لٹا کر اس کے گلے پر چھری پھیر رہی تھی اور بچی کا گلا خون میں لت پت تھا‘۔

خاتون کے شوہر نے کہا کہ ’ہمیں دیکھ کر ملزمہ گھر سے فرار ہوگئی جبکہ بچی کی گردن پر گہرا زخم آچکا تھا اور مسلسل خون جاری تھا‘۔

یہ بھی دیکھیں: لاہور میں بیٹی نے دوست کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی کو شک تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کر رکھی ہے جس کی بنا پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو سالہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کرلی۔