The Dawn News - Sport - Cricket

کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع، آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی چھٹی منظور
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کے لیے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے 3 میچوں کی چھٹی مل گئی ہے۔

خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور کپتان کو اس موقع پر خصوصی چھٹی دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انجری کے شکار مایہ ناز بلے باز روہت شرما کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا اعلان کیا ہے اور بھارتی ٹیم رواں ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

بی سی سی آئی نے بیان میں کہا کہ کوہلی نے اکتوبر میں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اور وہ ایڈیلیڈ میں شیڈول ٹیسٹ کے بعد واپس آئیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘بھارتی ٹیم کے کپتان کو پدرانہ چھٹیاں دی گئی ہیں’ اور بورڈ نے واپسی کی تاریخوں کی بھی تصدیق کردی۔

بی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ایک روزہ کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بلے باز نومبر اور دسمبر میں ہونے والی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ویرات کوہلی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی کھیلیں گے جو 17 دسمبر کو شروع ہوگا اور ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر کو شروع ہوگا جس کے بعد تیسرا اور چوتھا ٹیسٹ سڈنی اور برسبین میں کورونا بحران کے باعث بائیو ببلز میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہمسٹرنگ کے باعث کھیل سے باہر ہونے والے روہت شرما بھی ٹیم میں دیر سے شامل ہوں گے جبکہ وہ لیگ کے فائنل میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ایک میڈیکل ٹیم 33 سالہ روہت  شرما کو دیکھ رہی ہے اور فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سے قبل ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بنانا چاہیے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈولکر کا بلے بازوں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا مطالبہ

بھارت کی ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر اشانت شرما کو انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم نے گزشتہ دورے میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب 12 نومبر کو دوبارہ آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

بھارتی ٹیم کو 27 نومبر کو سڈنی میں پہلے ایک روزہ میچ سے قبل دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔