The Dawn News - Pakistan

پی پی پی کی تاریخی مہم نے قومی جماعتوں کو گلگت بلتستان آنے پر مجبور کیا، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے کارکنوں کی مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محنت سے وفاقی وزرا اور پاکستان کی قومی جماعتوں کے رہنما بھی یہاں آئے۔

گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے تاریخی مہم چلائی اور گلگت بلتستان کے مسائل کو دنیا تک پہنچایا اور پاکستان کی قومی قیادت کو یہاں آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اور دوسری جماعتیں بھی یہاں آرہی ہیں تو یہ آپ کی کامیابی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے لیے بھٹو شہید کا نامکمل مشن پورا کریں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان آپ سے ووٹ اور ساتھ مانگنے کے لیے پھر رہا ہے جو میرے جیالوں کی جیت ہے اور اسی محنت کو جاری رکھنا ہے، 15 نومبر ہمارے امتحان کا دن ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ 13 نومبر کو ہوگا اور 15 تاریخ کو فیصلہ ہوگا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت ملتی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 تاریخ کو فیصلہ ہوگا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت، نوجوانوں کو حق روزگار ملتا ہے یا نہیں اور یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس الیکشن کے بعد سب کہنا شروع کردیں گے جو گلگت بلتستان میں حکومت بناتے ہیں وہ پاکستان میں حکومت بناتے ہیں’۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ آپ جیت رہے ہیں لیکن سازشی عناصر اپنا کام جاری رکھے ہوئے جبکہ آپ بھی اپنی محنت جاری رکھیں اور ہمیں جتوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر گلگت بلتستان کے مسائل حل کریں گے، 13 نومبر کو جلسہ ہوگا اور 15 نومبر کو جیت کا جشن منائیں گے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ ماہ ہی گلگت بلتستان پہنچے تھے اور 15 نومبر کو انتخابات کے بعد واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی میں کسی کا نام لینے سے منع نہیں کیا گیا تھا، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقاریر میں کہا کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن پورا کریں گے۔

دو روز قبل نگر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں گلگت بلتستان کے ہر حلقے میں گھوم رہا ہوں اور وہ علاقہ ڈھونڈ رہا ہوں جہاں بھٹو شہید نے قدم نہ رکھا ہو مگر اب تک مجھے ایسی کوئی جگہ نہیں ملی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا 3 نسلوں کا پرانا رشتہ ہے ہم اسے قائم رکھیں گے اور بھٹو شہید اور بی بی شہید کا نامکمل مشن پورا کریں گے‘۔