The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 37 اموات، فعال کیسز 30 ہزار سے زائد
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات جاری ہیں اور مسلسل چھٹے روز 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہے جس میں سے 3 لاکھ 25 ہزار 788 صحتیاب ہوئے ہیں جو تقریباً 90 فیصد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 208 کیسز اور 37 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 954 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔

جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج 18 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید 904 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 432 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 9 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 760 تک جا پہنچی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 579 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 626  ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 509 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 200 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 42 ہزار 815 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 3 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1318 تک جاپہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 529 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ 156 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 427 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 871 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 263ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 102 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 640 ہوگئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کچھ روز سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے 5 اموات کا اضافہ بھی رپورٹ ہوا اور یہ تعداد 131 تک پہنچ گئیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 467 ہوگئی۔

وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 954 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 25ہزار 899 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 363380

صحتیاب: 325788

اموات: 7230

فعال کیسز: 30362

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57ہزار 432 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 626 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 42 ہزار 815افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 529ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 ہزار 871، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 640 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 467 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2760

پنجاب: 2509

خیبرپختونخوا: 1318

بلوچستان: 156

اسلام آباد: 263

آزاد کشمیر: 131

گلگت بلتستان: 93