The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 42 اموات، مزید 2 ہزار 843 متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جس میں سے 3 لاکھ 28 ہزار 931 صحتیاب ہوئے ہیں جو 88 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 603 تک پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 843 کیسز اور 42 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 389 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔

جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے۔

آج 21 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 276 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 28 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 19 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 799 تک جا پہنچی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 564 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 15 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 826  ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 371 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 4 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد 1323 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 699 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ تعداد 158 پر برقرار رہی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 458 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 177 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 4مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 270 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 105 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 911 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے کوئی نئی موت واقع نہیں ہوئی اور یوں یہ تعداد 134 پر برقرار ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی۔

علاقے میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 389 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز:371508

صحتیاب: 328931

اموات: 7603

فعال کیسز: 34974

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 28 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 43 ہزار 730 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 699 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2799

پنجاب: 2826

خیبرپختونخوا: 1323

بلوچستان: 158

اسلام آباد: 270

آزاد کشمیر: 134

گلگت بلتستان: 93