The Dawn News - Life & Style

بھارتی فلم سازوں کا 'بولی وڈ کی بیویوں' پر جھگڑا
'رنگیلا، فیشن، ہیروئن، اندو سرکار، ٹریفک سگنل اور پیج تھری' جیسی شاندار فلمیں بنانے والے بولی وڈ فلم ساز 52 سالہ مدھر بھنڈارکر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے ان کی فلم 'بولی وڈ کی بیویوں' کا ٹائٹل چوری کیا ہے۔

مدھر بھنڈارکر نے یہ دعویٰ حال ہی میں کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی آنے والی نیٹ فلیکس سیریز 'فیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز' یعنی بولی وڈ ستاروں کی بیویوں کی شاندار زندگی کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد کیا۔

مدھر بھنڈارکر نے 20 نومبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں فلم ساز کرن جوہر اور اپوروا مہتا کو مینشن کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے دونوں فلم سازوں نے اپنی آنے والی فلم 'بولی وڈ وائیوز' یعنی بولی وڈ کی بیویوں کا نام تبدیل کرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کرن جوہر اور مدھر بھنڈارکر کے درمیان تنازع ویب سیریز کے ٹریلر کے بعد ہوا—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دونوں فلم سازوں نے اپنی سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے ملتا جلتا رکھا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

مدھر بھنڈارکر نے لکھا کہ کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے اپنی ویب سیریز کا نام ان کی آنے والی فلم سے متاثر ہوکر ہی 'فیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز' رکھا۔

انہوں نے دونوں فلم سازوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی آنے والی فلم کو متاثر نہ کریں اور وہ اپنی سیریز کا نام تبدیل کریں تو ان کی مہربانی ہوگی۔

اسی حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مدھر بھنڈارکر نے دعویٰ کیا کہ کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے ان کا 'بولی وڈ کی بیویوں' کا ٹائٹل چرا لیا۔

اگرچہ تاحال کرن جوہر اور اپوروا مہتا نے مدھر بھنڈارکر کے دعووں پر کوئی رد عمل نیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مدھر بھنڈارکر کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھر بھنڈارکر نے کچھ سال قبل ہی 'بولی وڈ وائیوز' کے نام سے فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اس نام کی رجسٹریشن بھی کروا رکھی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی فلم کب تک ریلیز ہوگی۔

مدھر بھنڈارکر کی فلم کی کہانی ممکنہ طور پر بولی وڈ کے بڑے اداکاروں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان، شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی ویب سیریز کی کہانی بھی بولی وڈ اسٹارز کی بیویوں کی پرتعیش زندگی پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ

تاہم اس حوالے سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آسکی کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم کی کہانی کن اداکاروں کی بیویوں کے گرد گھومے گی، تاہم یہ طے ہے کہ ان کی فلم کی کہانی بولی وڈ اداکاروں کی بیویوں کی پرتعیش اور بولڈ زندگی پر مبنی ہوگی۔

دوسری جانب کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی آنے والی سیریز کے ٹریلر کی کہانی بھی بولی وڈ اسٹارز کی 4 بیویوں کے گرد گھومتی ہے۔

'فیبلس لائیوز آف بولی وڈ وائیوز' یعنی بولی وڈ ستاروں کی بیویوں کی شاندار زندگی کے جاری کیے ٹریلر میں اسٹارز کی 4 خوبرو بیویوں کو بظاہر پر تعیش زندگی گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بولی وڈ اسٹارز کی بیویوں شوہروں کے پیسے اور نام سے عیاشی کرتی ہیں مگر ساتھ ہی انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا بھی رہتا ہے۔

مختصر ٹریلر میں شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی کہانی ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی اہلیہ سمیت دیگر بڑے اسٹارز کی بیویوں پر مبنی ہوگی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کرن جوہر اور اپوروا مہتا کی ویب سیریز کو نیٹ فلیکس پر رواں ماہ 27 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔