The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کا تناسب سندھ سے زیادہ
لاہور: وفاقی حکومت کے کووڈ 19 کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب نے وائرس سے ہوئی 2 ہزار 826 اموات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ ہی سندھ اور دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے ہوئی اموات میں پنجاب کا پہلا نمبر قومی اعداد و شمار میں صوبے کی 292 ’غیر مرتب شدہ اموات‘ کو شامل کرنے کے بعد ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت پنجاب کے کیے گئے آڈٹ کی روشنی میں اپنے قومی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا

حکومت پنجاب کی جانب سے آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ صوبے بھر کووڈ سے ہوئی 292 اموات ایسی تھیں جو مارچ سے وسط نومبر کے درمیان مختلف وجوہات کے باعث رپورٹ نہیں ہوئیں۔

پنجاب کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ان 292 اموات کو شامل کرکے قومی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرے۔

علاوہ ازیں ہفتے کو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات کا ایک تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، جس سے ظاہر ہوا کہ صوبہ اب کووڈ 19 سے ہوئی اموات میں پہلے نمبر پر ہے۔

ملک بھر کی کووڈ 19 کے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہی اس وبا سے ہونے والی اموات میں سندھ مستقبل طور پر سب سے آگے تھا، جس کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان آتے تھے۔

جمعرات کے سرکاری تقابلی جائزے کے مطابق سندھ میں 2 ہزار 760 اموات تھیں، جس کے بعد پنجاب میں 241 اموات کے فرق کے ساتھ 2 ہزار 519، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 318، بلوچستان میں 156 جبکہ اسلام آباد میں 263، آزاد جموں کشمیر میں 131 اور گلگت بلتستان میں 93 اموات تھیں۔

تاہم این سی او سی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا وائرس کے کیسز کے حساب سے اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہ، پنجاب کے 36 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہفتے کو آنے والے قومی اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 تھی، جس کے بعد پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، خیبرپختونخوا میں 43 ہزار 359، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 مصدقہ کیسز تھے۔

دوسری جانب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے ماہرین صحت و میڈیکل نے خبردار کیا تھا کہ صوبے میں وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں یومیہ اوسطاً 15 مریض وائرس کی وجہ سے انتقال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سانس لینے میں دشواری کی شکایات کے ساتھ مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہونا شروع ہونے کے بعد اموات بڑھ سکتی ہیں۔