The Dawn News - Sport

ارجنٹینا کے فٹ بال لیجنڈ میراڈونا چل بسے
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عظیم فٹ بالر 60 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے ملازمین میں شامل ایک رکن کا کہنا تھا کہ میراڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں ان کی برین سرجری بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میراڈونا جونیئر والد کے نقش قدم پر

ارجنٹینا کے میڈیا اور مقامی کلب کے سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میراڈونا بیونس آئرس کے مضافات میں اپنے گھر میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے میراڈونا کے انتقال پر ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے نے بھی میراڈونا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے نمائندے کو اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘ایک دن میں اور وہ ایک ساتھ مل کر ایک گیند کو کِک ماریں گے’۔

خیال رہے کہ میراڈونا کو برازیل کے پیلے کے ساتھ فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

میرا ڈونا نے اپنی قیادت میں ارجنٹینا کو 1986 میں ورلڈ کپ دلا کر اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بنایا تھا۔