The Dawn News - Pakistan - Sindh

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور مجھے معمولی علامات ہیں جس پر میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں گھر سے کام کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور پی پی پی کے یوم تاسیس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ میں آپ کا منتظر رہوں گا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ ایک ایسے وقت میں مثبت آیا جب ایک روز بعد یعنی 27 نومبر کو ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہونے جارہی ہے۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس منگنی کی تقریب کے  لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہے اور صرف انہیں افراد کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔

مزید یہ کہ ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ 2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ملک میں نہ صرف تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر بند کیا گیا ہے بلکہ صوبائی حکومتوں نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپناتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

سندھ میں وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں لگائی گئی تھی جبکہ کاروبار کے اوقات کار بھی شام 6 بجے تک کردیے گئے تھے۔

وہیں اس وائرس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف سیاست دان متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

16 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اس سے قبل کورونا سے متاثر ہونے والے سیاستدانوں میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار شامل تھے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ایک روز قبل ہی انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سعید غنی، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں مزارات، سینما اور جمز بند، کاروبار کے اوقات شام 6 بجے تک

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جو معروف شخصیات وائرس کا شکار ہوئے، ان میں اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، شہریار آفریدی، فرخ حبیب، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، نہال ہاشمی، ایاز صادق، احسن اقبال، کیپٹن (ر) اور دیگر وائرس کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا، سندھ کے وزیر انسانی تصفیہ غلام مرتضیٰ بلوچ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ اور پیپلز پارٹی کے راشد ربانی اس وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما فقیر جادم منگریو کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا تھا۔