The Dawn News - Life & Style

’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ میڈس مکلسن شیطان بنیں گے
ہولی وڈ کی آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں 57 سالہ اداکار جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد اداکار 54 سالہ میڈس مکلسن اب شیطان جادوگر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ جونی ڈیپ کی جگہ ممکنہ طور میڈس مکلسن نئی فلم میں کاسٹ کیے جائیں گے اور اب فلم کی پروڈکشن کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی اسپن آف فلم سیریز کی تیسری فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں اب میڈس مکلسن شیطان جادوگر کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے 26 نومبر کو تصدیق کی کہ ڈینش نژاد اداکار آنے والی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں گیلرٹ گرنڈلوالڈ کا کردار ادا کریں گے جو ایک شیطان جادوگر ہوتا ہے۔

’فنٹاسٹک بیٹس‘ معروف فنٹیسی فلم و ناول سیریز ’ہیری پوٹر‘ سیریز کی اسپن آف سیریز ہے۔

میڈس مکلسن کو سب سے زیادہ شہرت جیمز بانڈ فلم میں کام کرنے سے ملی—فائل فوٹو: سیپا

اسپن آف ایسی فلمیں ہوتی ہیں جن میں یہ سمجھانے اور بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دراصل کسی بھی المیے یا کردار کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی تھی اور ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی فلموں میں دکھایا گیا ہے کہ دراصل ’ہیری پوٹرز‘ کے کرداروں کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ ’فنٹاسٹک بیٹس‘ سے باہر

’فنٹاسٹک بیٹس‘ سیریز کی 2 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اس کی پہلی فلم 2016 جب کہ دوسری فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی، اب اس کی تیسری فلم آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں جونی ڈیپ نے شیطان جادوگر گیلرٹ گرنڈلوالڈ کا کردار ادا کیا تھا اور انہیں تیسری فلم میں بھی کاسٹ کیا گیا تھا مگر لندن کی ہائی کورٹ میں ان کے خلاف سابق بیوی پر تشدد ثابت ہونے پر انہیں فلم سے الگ کیا گیا۔

پہلے ہی چہ مگوئیاں تھیں کہ میڈس مکلسن کو جونی ڈیپ کی جگہ کاسٹ کیا جائے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر/ اسکرین شاٹ

جونی ڈیپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ نے رواں ماہ  2 نومبر کو فیصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے سابق بیوی اداکارہ امبر ہرڈ پر تشدد کیا تھا۔

جونی ڈیپ کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد وارنر برادرز نے انہیں فلم سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد اداکار نے 7 نومبر کو خود کو فلم سے الگ کرلیا تھا اور اب ان کی جگہ میڈس مکلسن کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

میڈس مکلسن سابق ڈینش جمناسٹک آرٹسٹ اور ڈانسر ہیں اور انہوں نے ڈینش فلموں سمیت متعدد ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

میڈس مکلسن کو سب سے زیادہ شہرت جاسوس فلم جیمز بانڈ کی 21 ویں فلم میں کام کرنے سے ملی، تاہم وہ اس سے قبل بھی کچھ ہولی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

پہلی دونوں فانٹیسٹک بیٹس کی فلموں میں گیلرٹ گرنڈلوالڈ  کا کردار جونی ڈیپ نے ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ