The Dawn News - Pakistan - Sindh

پی آئی اے کے سابق جرمن سی ای او کے خلاف غیرقانونی تقرر کا مقدمہ
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں غیرقانونی تقرر سے متعلق مبینہ طور پر ملوث 2 غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ تقرر قومی خزانے کے لیے مالی نقصان کا باعث بنا تھا۔

اس حوالے سے کراچی میں ایف آئی اے، سی سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ’ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل (سی سی سی) نے پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او جرمن شہری برنڈ ہلڈن برانڈ کے خلاف مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور غیرقانونی طور پر ایک آسٹریلوی شہری ہیلمٹ بیچوفنر کو اکتوبر 2016 میں بطور کنسلٹنٹ سی ای او تعینات کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے‘۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا اسے فروخت کیا گیا، عدالت میں جواب

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’آسٹریلوی شہری ہیلمٹ بیچوفنر کی غیرقانونی تعیناتی قومی خزانے کو 50 ہزار 203 ڈالر (52 لاکھ 56 ہزار 254 روپے) کا نقصان پہنچانے کا باعث بنی‘۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’ملزم جرمن شہری نے بطور قائم مقام سی ای او پی آئی اے اپنی سرکاری پوزیشن کی خلاف ورزی کی اور بغیر کسی متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے ملزم آسٹریلوی شہری کو پی آئی اے میں کنسلٹنٹ کے طور پر غیرقانونی تعینات کیا‘۔

مذکورہ کیس بدعنوانی کی روک تھام کے قانون 1947 کی دفعہ 5 (2) کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعات 109 (اکسانے) اور 409 (سرکاری ملازم یا بینکر یا مرچنٹ یا ایجنٹ کے جانب سے اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی) کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے سابق قائم مقام جرمن سی ای او پہلے بھی مختلف الزامات کا سامنا رہے ہیں، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، قومی ایئرلائن کو نقصان پہینچایا اور ایئرلائن کے طیاروں کو طریقہ کار کی پیروی کیے بغیر کم قیمت میں فروخت کیا۔

اسی طرح کرپشن کے الزامات پر سال 2017 میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے پی آئی اے طیارہ گمشدگی کی تحقیقات شروع کردی

مارچ 2017 میں اس وقت کے وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان نے بتایا تھا کہ برنڈ ہلڈن برانڈ کا نام پی آئی اے پریمیئر سروس کے لیے سری لنکن ایئرلائن سے مہنگے داموں لیز پر لیے گئے طیارے کی جاری تحقیقات کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

بعدا ازاں برنڈ ہلڈن برانڈ کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد اپریل 2017 میں قومی ایئر لائن  کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ستمبر 2017 میں یہ اس وقت کے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سابق قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) برنڈ ہلڈن برانڈ پاکستان چھوڑ کر واپس اپنے آبائی ملک جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔