The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 4 لاکھ سے زائد، ایک روز میں مزید 66 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ملک میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی تعداد کم رپورٹ ہوئی تاہم یومیہ اموات کی تعداد جون کے بعد سب سے زیادہ رپورٹ کی گئی۔

اس وقت ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 482 ہے جس میں سے 3 لاکھ 43 ہزار 286 صحتیاب ہوچکے ہیں جو  تقریباً 86 فیصد ہے جبکہ 8 ہزار 91 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 458 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 66 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 863 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہزار 105 تک جاپہنچی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گیا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

آج یکم دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 336 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 350 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث سندھ میں مزید 11 مریض انتقال کرگئے اور یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 935 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 543 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 578 ہوگئی۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 45 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 36 ہوگئی۔

پنجاب میں ایک روز میں اموات کی یہ حالیہ مہینوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 47 ہزار 370 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید ایک مریض کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 369 تک جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 187 ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اموات کی تعداد 167 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 283 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 406 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 318 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 78 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 933 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 4 فرد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 169 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 658 ہوگئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں کورونا وائرس سے کسی فرد کی موت نہیں ہوئی جس کے بعد اموات 97 پر برقرار ہیں.

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 863 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 286 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 400482

صحتیاب: 343286

اموات: 8091

فعال کیسز: 49105

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 350 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 578 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 47 ہزار 370 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار 406 ، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2935

پنجاب: 3036

خیبرپختونخوا: 1369

بلوچستان: 167

اسلام آباد: 318

آزاد کشمیر: 169

گلگت بلتستان: 97