The Dawn News - World - America Europe

آرمینیائی اخبار کا آذربائیجان کے خلاف ایٹم بم استعمال کرنے کا مشورہ
امریکا میں شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار نے اپنے اداریے میں آذربائیجان اور اس کے شہریوں کے خلاف ایٹم بم استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آرمینیائی اخبار ’اسباریز‘ نے آذربائیجان سے شکست کا بدلہ لینے کے لیے اپنے اداریے میں کہا کہ آذربائیجان کے لوگوں کے خلاف ایٹم بم استعمال کیا جائے۔

مزیدپڑھیں: آرمینیا، آذربائیجان کے درمیان نئی جنگ بندی، خلاف ورزیوں کی بھی اطلاعات

اداریے میں انتقامی کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت باکو کو آئندہ 5 برس کے لیے بنجر زمین میں تبدیل کردیا جائے۔

اخبار نے تجویز دی کہ ’میٹزمور سے ایٹمی فضلہ لے کر ایٹمی بم تیار کیوں نہیں کرتے؟‘

ادارے کے مصنف نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ ’براہ کرم مجھے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مت بتائیں جب ترک اور آذری نے کسی دباؤ کے بغیر شہریوں کے خلاف ان کا استعمال کیا‘۔

آرمینیائی اخبار کی جانب سے جوہری ہتھیار سے متعلق متنازع بیان پر امریکا میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اداریے کی سخت مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کی فوج آرمینیا کے واپس کیے گئے پہلے شہر میں داخل

انہوں نے اداریے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ بشمول ایف بی آئی اور ایل اے پی ڈی پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق متنازع بیان پر مقامی قوانین کے مطابق کارروائی کرے۔

آرمینیا اور آذربائیجان نے بدترین لڑائی کے بعد 10 نومبر کو جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا اور آذربائیجان میں اس کو فتح کے طور پر منایا گیا تھا۔

آرمینیا کے وزیراعظم نے اس کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شکست کے آثار کو دیکھتے ہوئے اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔

آذربائیجان کی فوج نیگورنو-کاراباخ میں آرمینیا کی جانب سے واپس کیے گئے پہلے علاقے ضلع اغدام میں داخل ہوگئی تھی۔

آذربائیجان کا کہنا تھا کہ روس کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت آرمینیائی علیحدگی پسندوں کی جانب سے نیگورنو-کاراباخ میں ضلع اغدام کا قبضہ واپس کیا گیا جہاں آذربائیجان کی فورسز داخل ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمینیا، آذربائیجان اور روس نے نیگورنو۔کاراباخ میں لڑائی کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کردیے

اس ضمن میں آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کو واپس ملنے والے تین علاقوں میں سے ایک اغدام میں فوج پہنچ گئی ہے جبکہ ایک روز قبل ہی آرمینیا کی فوج اور سپاہی علاقے کو خالی کرچکے تھے۔